لوگوں سے کیا کیا چھپانا لازم ہے

اسلامی_طرزِتربیت 100

امام ابن الجوزی نے صید الخواطر میں فرمایا

اکتم عن الناس ذھبک و ذھابک و مذھبک

لوگوں سے اپنا سونا { گولڈ }, اپنا آنا جانا اور اپنا نظریہ چھپاؤ

جہاں تک آپ کے سونے کا تعلق ہے تو اس سے مراد آپ کا پیسہ , آپ کی حالت , اور ہر وہ نعمت جس سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں
اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ حسد یا لالچ کا شکار ہو سکتے ہیں
اور اگر پیسہ آپ کے پاس نہیں ہے، تو کوئی آپ کو قابلِ رحم کہ کر آپ کو کم تر سمجھ سکتا ہے
پھر ہر وہ شخص جس کے پاس پیسہ ہے اس سے حسد کیا جاتا ہے چوری ڈاکے کا امکان بڑھ جاتا ہے

جہاں تک آپ کے جانے کا تعلق ہے
اس کا مطلب ہے کہ آپ کوئی بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ایک نیا گھر لینا ہے یا کاروباری مصروفیت یا کوئی پروجیکٹ شروع کرنا ہے تو اپنی زبان کو قابو میں رکھیں

سیدنا یعقوب علیہ السّلام نے اپنے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کو فرمایا جب یوسف علیہ السلام نے اپنا مشہور خواب بیان کیا
اپنے خواب اپنے بھائیوں کو مت بتانا وہ تمہارے خلاف سازش کریں گے
یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے کے لیے ڈر تھا کہ ان کے بھائی ان سے حسد کریں گے حالانکہ یہ نعمت ابھی تک محض ایک خواب تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا

حدیث پاک میں ہے
استعينوا على قضاء حوائجكم بالكتمان فإن كل ذي نعمة محسود
اپنی حاجتیں چھپانے کے ذریعہ پورا کرو کیونکہ ہر نعمت والے پر حسد کیا جاتا ہے

یعنی کسی کو نہ بتاؤ میں یہ کام کرنے لگا ہوں
خاموشی سے اپنا کام جاری رکھو
تاکہ آپکی کامیابی بولے آپ کو زبان سے نہ بتانا پڑے

جہاں تک آپ کے مذہب کا تعلق ہے

یعنی کسی کو نصیحت نہ کرو جب تک کہ وہ نصیحت نہ مانگے
اور اپنے بارے میں زیادہ بات نہ کرو
تمہیں کیا پسند ہے اور کس چیز سے نفرت ہے کسی کو کچھ نہ بتاو

سیدی عمر بن الخطاب فرماتے ہیں
مجھے کئی بار بولنے کی وجہ سے پچھتاوا ہوا اور ایک بار بھی خاموشی پر افسوس نہیں ہوا

جب تک آپ سے کچھ پوچھا نہ جائے کسی کو نہ رائے دیں نہ تمنا کریں کہ آپ سے پوچھا جائے کہ لوگوں کے معاملات سے جتنا دور رہیں گے آپ کے لیئے بہت اچھا ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top