کتابوں سے بنا شہر عطاء فرما دیا

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 113

°°° مغفرت کرنے کے باوجود الله تعالیٰ نے اعراض فرمایا °°°

عاریتاً کتاب مانگ کر واپس کرنے میں حیلے بہانے سے کام لینا آج کا نہیں صدیوں پرانا طریقہ ہے
ابن خشاب نحوی بہت بڑے عالم تھے وہ جب کسی سے کتاب ادھار لیتے واپس طلب کرنے پر کہتے

دخل بين الكتب فلا أقدر عليه
آپ کی کتاب تو کتابوں میں خلط ملط ہوگئی ہے
اب میں اسے تلاش کرنے پر قادر نہیں ہوں
اور جب بازار جاتے لوگوں کی نظروں سے چھپ کر اس کتاب کا ورق پھاڑ لیتے جسے خریدنا ہوتا تھا
پھر بیچنے والے کو کہتے
دیکھو بھئی یہ نامکمل کتاب ہے لہذا کم پیسوں میں دو مجھے
❗معجم الادباء للحموی ❗
حدیث میں ثقہ تھے مگر چوک چوراہے پر شطرنج بھی کھیل لیا کرتے تھے
بندر و ریچھ کا تماشا بھی دیکھ لیا کرتے تھے
❗معجم الادباء للحموی ❗
مگر اس سب کے باوجود بہت بڑے عالم تھے اور کسمپرسی کی وجہ سے کتب خریدنے اور ادھار لی ہوئی کتب واپس کرنے میں حیلہ کرتے تھے
ان کی وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا الله رب العزت نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا
کہنے لگے
الله تعالیٰ نے مجھے بخش دیا ہے مگر مجھ سے اور بہت سے ان علماء سے اعراض بھی فرمایا ہے جو اپنے علم پر عمل نہیں کرتے تھے
❗معجم الادباء للحموی ❗

الله الله

علمِ دین کی نہایت و بلند شان ہے عمل سے علماء کا درجہ نہایت بڑھ جاتا ہے مگر عمل میں کمی ہونے سے ان کے علم کی برکتیں ان کو دنیا و آخرت میں ضرور ملتی ہیں
علماءِ دین مطالعہَ کتب میں نشے سے بڑھ کر مزہ محسوس کرتے ہیں
حافظ ابو العلاء ھمذانی کی وفات کے بعد ان کو خواب میں دیکھا گیا کہ وہ ایسے شہر میں ہیں جس کی دیواریں کتابوں سے بنی ہوئی ہیں اور تاحدِ نگاہ کتابیں ہی کتابیں ہیں
حافظ ابو العلاء ھمذانی بیٹھ کر مطالعہ کر رہے ہیں
پوچھا گیا یہ کتابیں کیسی ہیں؟
فرمایا
میں نے الله رب العزت سے دعاء کی کہ مجھے یہاں بھی اسی کام میں لگا دے جس کام میں مَیں دنیا میں مشغول تھا
تو الله رب العالمین نے مجھے کتابوں سے بنا شہر عطاء فرما دیا.
❗ذیل الطبقات لابن رجب حنبلی ❗
حافظ ابو العلاء ھمذانی نے ابن الجوالیقی کی کتب خریدنے کے لیئے اپنا گھر بیچ دیا تھا
اسی طرح ابن خشاب نحوی کا ذکر بھی فرمایا کہ
ان کے شہر میں کوئی بھی مصنف فوت ہوتا یہ اس کی ساری کتب خرید لیتے
ایک بار انہوں نے کتب خریدنے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا تھا
❗ذیل الطبقات لابن رجب حنبلی ❗
ابن خشاب نحوی کے واقعات پر امام ذھبی نے فرمایا
شاید انہوں نے توبہ کر لی تھی
❗سیر اعلام النبلاء للذھبی ❗
علماء اکثر غربت میں رہتے ہیں امراء ان کی طرف محتاج ہونے کے باوجود اپنا پیسہ کم ہی لگاتے ہیں

اگر آپ مالدار ہیں تو علماء پر خرچ کریں کیونکہ آج بھی قیامت کے دن بھی حتی کہ جنت میں بھی آپ علماءِ کرام کے محتاج ہوں گے

مجھے ذاتی طور پر بہت بار تجربہ ہوا ہے کہ لوگ لفظی تعریفیں بہت کرتے ہیں مگر علماء کے لیئے تعمیری و تصنیفی کاموں پر سانپ سونگھ جاتا ہے
پھر روتے ہیں اسلام کمزور ہو گیا ہے
سنیت کمزور ہو رہی ہے
ہمارے سنی مالدار ایسا دوغلا پن کرتے ہیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top