طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 112
اکثر طلباء و طالبات پریشان رہتے ہیں کہ ان کی عربیت کیسے درست ہو ؟
عبارت کیسے درست ہو ؟
اولاً ایک بات یاد رکھیں
جس نے درس نظامی کے تین سال پڑھ لیئے یا صرف و نحو کی ایک ایک اردو کی کتاب اور ہدایۃ النحو و کافیہ پڑھ لی پھر اسے عربی عبارت نہ آئے تو وہ خود کو کوسے
عربی عبارت سمجھنے کو بس یہی کچھ کافی ہے
باقی عربیت میں مہارت عربی مزاج سمجھنے کے لیئے ابن خلدون نے چار کتب کا بتایا ہے
مقدمہ میں ابن خلدون نے کہا
ہم نے دوران طالب علمی اپنے استاتذہ سے سنا کہ عربی ادب کی بنیادی چار کتب ہیں
(1) ادب الکاتب لابن قتیبہ
(2) الکامل للمبرد
(3) البیان و التبیین للجاحظ
(4) النوادر لابی علی بقالی
❗مقدمہ ابن خلدون ❗
ان کتابوں کا مطالعہ یقین کریں آپ کا ذہن کھول دے گا
یہ کتابیں میرے بھی مطالعے میں رہتی ہیں
اور میں نے بہت سے نفیس نکات حاصل کیئے ہیں
ثانیاً یہ نکتہ ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ
آپ عربی النسل نہیں نہ فصیح عربی کی مہارت ہے
جب یہ نکتہ ذہن میں رہے گا تو یہ شیطانی وار بھی اثر نہیں کرے گا کہ
ہمیں سب عربی سمجھ نہیں آتی
بالکل ایسا ہی ہوتا جنابِ من اول اول ایک صفحے میں سے آدھا صفحہ سمجھ آتا ہے
پھر جس پیرائے کی سمجھ آجائے تو شکر ادا کریں کہ شکر نعمت میں اضافہ کرتا ہے
پھر جو سمجھ نہیں آتا اسے چھوڑ دیں آگے پڑھیں
آپ دیکھیں گے آپ کے پڑھنے میں ایک تو روانگی آرہی ہوگی اور کئی کئی صفحے بلا دقت سمجھتے جا رہے ہوں گے
مگر تسلسل شرط ہے
اردو پڑھنا چھوڑ دیں صرف عربی کتابیں پڑھیں
جو چالیس دن صرف عربی کتابیں پڑھے گا اردو کو دیکھے گا بھی نہیں اس کی عربی قراءت میں آسانی آجائے گی
اور آپ عربی بھی یوں پڑھیں گے جیسے اردو پڑھتے ہیں
تو ہمت کریں عربی پڑھیں
کیونکہ عربی زبان مروت سکھاتی عقل بڑھاتی علوم میں پختگی لاتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
