پریشان نہ ہوا کریں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 67

هروبك مما يولمك سيولمك اكثر لا تهرب تالم حتى تشفى

تیرا درد دینے والی شے سے بھاگنا زیادہ درد دے گا
❗ الرومى ❗
کسی درد سے مت بھاگ , درد سہ حتی کہ تو شفاء یاب ہو جائے
یعنی درد سے فرار سے قرار نہیں ملتا بلکہ چین قدم جما کر مشکل برداشت کرنے میں ہے
ایک وقت آتا ہے بندہ درد کا عادی ہوجاتا ہے
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف منسوب فرمان ہے
تجھے جس شے کا ڈر ہو اس میں گھس جاؤ ڈر ختم ہو جائے گا
جیسے غالب نے کہا
درد سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آساں ہو گئیں

تو غم سے مقابلہ کریں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں رجوع کریں
دنیا میں مؤمن پر ڈر و خوف, رنج و الم تو وجہوں سے ڈالا جاتا ہے
گناہ معاف ہو جائیں
درجات بلند ہو جائیں
یعنی دونوں کا مآل ایک ہی ہے کہ رب العالمین کی بارگاہ میں قرب دیا جائے
تو ہموم و آلام و غموم و مسائل آپ کو آپ کے رب کے قریب کر رہے ہوتے ہیں
پریشان نہ ہوا کریں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top