عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 66
أيَـها المسافر لا تضَـع قـلبــــكْ في أي منزل وإلا أصبحت مهمومًا عند الرحيلِ عنه
اے مسافر کسی بھی جگہ اپنا دل مت رکھو ورنہ وہاں سے رخصت ہوتے وقت غمگین ہو جاؤ گے
❗ الرومي ❗
دنیا فناء کا گھر ہے
یہاں دل رکھنا خود کو ہلاک کرنا ہے
جس کی محبتیں زندگی بھر مال و متاع کے لیئے ہوں بوقتِ موت ان کے چھوٹنے کا غم جاں گزا ہوتا ہے
جبکہ محبتِ الٰہی میں مستغرق بندہ وقتِ آخر خوشی سے سرشار ہوتا ہے
اسی طرح کسی فانی انسان کو اپنا دل تھمانا دل جو کہ جسمِ انسانی کا بادشاہ ہے اس کی توہین کرنا ہے
دل علماء کو دیں جو اسے راست گوئی سکھائیں
دل اولیاء کو دیں جو اسے یاوہ گوئی سے بچائیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
