نیت درست کریں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 37

فقط من القلب يمكنك أن تلمس السماء

صرف دل سے ہی تو آسمان چھو سکتا ہے
❗الرومي ❗

ایک اور جگہ فرمایا
آسمان تک دل کے ذریعہ پہنچا جاتا ہے قدم وہاں کچھ اہمیت نہیں رکھتے
یعنی آسمان والوں میں شہرت دل کے تقوی کی وجہ سے ہوتی ہے بڑی سے بڑی ٹیکنولوجی کے ذریعہ آسمان تک نہیں پہنچا جا سکتا
لہذا جس کا دل صاف ستھرا اخلاص سے بھرپور ہے وہ آسمان تک پہنچ جاتا ہے
اور یقین کریں دنیا کا مشکل ترین کام دل کی نیت کا درست کرنا ہے
مثلاً ماں باپ سے عاجزی سے بات میں اگر نیت رضائے الٰہی کی ہو تو بیڑا پار اگر نیت ہو کہ لوگ کیا کہیں گے تو بیڑا غرق ہے
اسی طرح پر کام میں ہوتا ہے
لہذا نیت درست سب درست
دل درست کریں دل کے قدم مضبوط کریں یہ عرش تک لے جائے گا
اُس کی بارگاہ کی طرف سفر قدموں سے نہیں دِلوں سے طے کیا جاتا ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top