عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 38
إن جمالك الحقيقي جمال روحك أما تلك القسمات ستذبل يوماً بينما الروح تتوهج للأبد
تیری حقیقی خوبصورتی تیری روح کا جمال ہے ظاہری شکل و صورت تو ایک دن بدل جائے گی جبکہ روح ہمیشہ چمکتی ہے
❗ الرومي ❗
روح کی خوبصورتی دل کے خوبصورت ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے
اور ایک عجیب نکتہ سمجھ لیں کہ جس دل جتنا ٹوٹا ہوتا اتنا حسین ہوتا ہے
دنیا کا قاعدہ یہاں الٹ ہوجاتا ہے کہ ٹوٹی شے بد صورت ہوتی ہے
ٹوٹا دل خوبصورت ہوتا ہے
اگر آپ ٹوٹا ہوا دل رکھتے ہیں تو جان لیں خوبصورت روح رکھتے ہیں!
حدیث قدسی اس پر دلیل ہے
انا عند المنكسرة قلوبهم
میں ٹوٹے دل والوں کے پاس ہوتا ہوں
یعنی رب العالمین کی رحمت و تجلیات کی بارشیں ٹوٹے دلوں کے پاس زیادہ ہوتی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
