نبوت کے جھوٹے دعوے داروں کے کارنامے

المزاح_و_الظرافت 24

عباسی خلیفہ المہدی کے دور میں ایک کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا
اسے پکڑ کر خلیفہ کے پاس حاضر کیا گیا
المہدی نے پوچھا تم نبی ہو ؟
کہنے لگا
جی ہاں
المھدی نے پوچھا ہر نبی کسی نہ کسی قوم کی طرف مبعوث [بھیجا] کیا جاتا ہے
تم کس کی طرف مبعوث کیئے گئے ہو ؟
کذاب کہنے لگا

أَوَتَرَكْتُمُونِي أُبْعَثُ إِلَى أَحَدٍ بُعِثْتُ فِي الصَّبَاحِ وَاعتَقَلْتُمُونِي فِي المَسَاءِ

کیا تم نے مجھے چھوڑا بھی ہے کہ کسی کی طرف بھیجا جاؤں ؟
میں صبح کو مبعوث ہوا شام کو تم نے مجھے پکڑ لیا
نبوت کے جھوٹے دعوے دارں کے عجیب فسانے ہیں

دنیا میں عجب و غریب ڈارمے باز لوگ آئے ہیں مگر جو ڈارمہ نبوت کے جھوٹے دعوے داروں نے لگایا بلا اختیار انسان ہنس پڑتا ہے
البدایہ والنہایہ میں ہے
سجاح نامی عورت نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال باکمال کے بعد نبوت کا دعویٰ کیا
اور اپنے جیسے جھوٹے مسیلمہ کذاب سے شادی کی تو مسیلمہ کذاب نے اس کا حق مہر یہ رکھا کہ سجاح کی احمق قوم کو فجر و عشاء معاف کر دی
مسیلمہ کذاب کا ایک مؤذن تھا جب وہ اذان دیتا تو یوں کہا
اشھد ان مسیلمة یزعم انه رسول اللہ
یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ مسیلمہ گمان کرتا ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے
مؤذن بھی یقین نہیں کرتا تھا بلکہ گمان میں ہی تھا
ایک آنکھ والے جھوٹے دجال کے ڈرامے تو بیان سے ہی باہر ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top