المزاح_و_الظرافت 25
اج کل شام کے حالات بڑے دکھ بھرے ہیں
کئی کئی سالوں سے مسلمان انتہائی اذیت ناک قید میں تھے
اب جیلوں سے قیدی آزاد کیئے جا رہے ہیں
تو اس صورتِ حال میں ایک دلچسپ اور لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دینے والی حقیقی کہانی سامنے ائی ہے
دس سال سے قید میں بند ایک بندے کو جب آزادی ملی تو اس نے گھر جا کر دیکھا تو اس کی بیوی دوسری شادی کر چکی تھی
یہ دیکھ کر سجدے میں گر گیا اور کہنے لگا
الحمدلله تحررت مرتين بنفس اليوم
الله کا شکر ہے جس میں مجھے ایک دن میں دو بار رہائی عطاء فرمائی
یعنی ایک قید خانے سے
دوسری بیوی سے
شاید دس سالوں میں ایک بار بھی بیوی ملاقات کو نہ گئی ہو یا وہ بندہ ویسے ہی تنگ ہو
کسی دانا کا قول ہے سب سے بدتر قید یہ ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنی پڑے جو پسند نہ ہو
کچھ لوگوں کی قید پسند ہوتی ہے اور ان سے آزادی موت ہوتی ہے
کچھ لوگوں کی معیت بہار اور کچھ کی معیت بھاڑ [ آگ ] ہوتی ہے
اس شامی کی بیوی بھاڑ ہوگی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
