ذاتی_مطالعہ 143
سیدی عبد اللہ بن مبارک سے پوچھا گیا گھٹیا آدمی کون ہے؟
فرمایا
الذي يذكر غلاء السعر عند الضيف
وہ جو مہمان کے پاس بیٹھ کر مہنگائی کا ذکر کرنا شروع کر دے
(المجالسة و جواهر العلم)
کیونکہ اس سے مہمان کا دل پریشان اور خود کو میزبان پر بوجھ بنے گا
کچھ مرد اور اکثر خواتین میں میں یہ مرض ہوتا ہے کہ گھر آئے گئے ہر مہمان کے سامنے تنگیَ حالات اور مہنگائی کا رونا روتے ہیں جو کہ گھٹیا پن ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
