مدینہ پاک کی مٹی

عشقِسیدِعالم 17« مدینہ پاک کی مٹی »

ابن خرداذبہ نے دنیا بھر کے شہروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے لکھا
ومن مشى في مدينة رسول الله صلى الله عليه وسلم وجد رائحة طيّبة عجيبة
جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے شہر میں گھومتا پھرتا ہے وہ نہایت عجیب پاکیزہ ہوا محسوس کرتا ہے

{المسالك والممالك لابن خرداذبة صفحہ 171}

چمنِ طیبہ میں سُنبل جو سنوارے گیسو
حُور بڑھ کر شِکن ناز پہ وارے گیسو

بِھینی خوشبو سے مہک جاتی ہیں گلیاں واللہ
کیسے پھولوں میں بسائے ہیں تمہارے گیسو

مدینہ پاک کی مٹی نہایت عمدہ” خوشبو دار” پاکیزہ” شفاء دینے والی اور ایسی قیمتی مٹی ہے کہ ہر ایمان والا اس میں مدفن چاہتا ہے

یہاں کی راتیں روشن اور دن نورٌ علی نور ہیں

یہاں کی فقیری دنیا کی بادشاہت سے بہتر ہے
یہاں کی کٹیا باقی دنیا کے محلات سے افضل ہے

یہاں امن ہے راحت ہے سکون ہے قرار ہے ہر دم بہار ہے

یہاں کے کنوؤں میں لعابِ دہنِ پاک کے فیوض و برکات ہیں
یہاں کی دیواروں پہ کہیں نہ کہیں لمسِ پاک کے انوار ہیں

یہاں مرنا ہر مؤمن کا خواب یہاں سے محشور ہونا ہر ایمان والے کی تمنا ہے
مدینہ چھوڑ کر بھی کوئی زندگی ہے ؟
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top