مدارس کامیاب ہیں یا اسکولز کامیاب ہیں

اسلامی_سائنس 15

آج ابن سیناء و الزھراوی پیدا کیوں نہیں ہوتے؟

مدارس کے احوال پر رونا دھونا کرنے والے مدارس پر کتنا خرچ کرتے ہیں؟
آپ مالدار ہیں تو آپ نے کسی دینی مدرسے کو جدید تجرباتی لیب بنا کر دی ؟
آپ انگلش, ریاضی, بائیو, کیمسٹری, جغرافیایہ وغیرہ جدید علوم کے ماہر ہیں تو آپ نے دینی مدرسہ میں جا کر خود کو پیش کیا کہ میں آپ کے علماء بننے والے بچوں کو اتنا اتنا وقت فری پڑھا سکتا ہوں؟
آپ ایم این اے, ایم پی اے ہیں تو کیا آپ نے گورنمنٹ کے کسی کھاتے سے اپنے علاقے کے مدارس کو جدید طرز پر تعمیر کیا؟
آپ عسکری ملازم ہیں تو دینی مدارس میں جا کر سیلف ڈیفنس اور جنگی حکمتیں بتانے کے لیئے وقت دیا؟
آپ کاروباری شخصیت ہیں تو مدارس میں جا کر طلباء کو جدید کاروبار کی اونچ نیچ بتائی اور ان کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کے گر سکھائے؟
آپ صحافی ہیں تو دینی مدارس میں جا کر طلباء کی جد و جہد دنیا کو ڈاکو منڑی بنا کر دکھائی اور طلباء کو صحافت کے اصول و قواعد بتانے کے لیئے وقت دیا؟
آپ کمپیوٹر و نیٹ کی دنیا سے جڑے ہیں تو مدارس میں جا کر طلباء کو اپنا فن سکھایا؟
الغرض آپ کسی بھی دنیاوی شعبہ میں ہیں آپ نے کبھی مدارس جا کر اپنا علم و فن, مشاہدہ و تجربہ طلباءِ علمِ دین کو سکھایا؟
نہیں نا
تو پھر مدارس کی زبوں حالی پر اعتراض کس منہ سے کر دیتے ہیں؟
کیوں کہتے ہیں کہ مدارس میں طلباء سائنس دان نہیں بنتے؟
کیوں کہتے ہیں مدارس کے طلباء جدید علوم سے ناواقف کیوں ہیں؟
نہ آپ نے مدارس میں اپنا مال دیا نہ علم و فن دیا تو کیا مدارس والوں کے چاچے لگتے ہیں جو اعتراض کرتے ہیں؟
مدارس ایسے ادارے ہیں جن کو نہ گورنمنٹ کی امداد ملتی ہے نہ آپ کا وقت ملتا ہے کہ آپ جا کر سکھا آئیں
تو کس بناء پر مدارس سے سائنس دانوں کی کھیپ تیار ہونے کی امید رکھتے ہیں؟
دوسری طرف دنیاوی ادارے ہیں
گورنمنٹ کی ہر طرح سے امداد بے تحاشا پیسہ انتہائی قابل ٹیچرز پھر بھی نماز و روزہ حج و زکوٰۃ کے بنیادی مسائل سے جاہل ہوتے ہیں وہ لوگ جو سولہ سولہ سال اسکولز و کالجز میں پڑھتے ہیں
اس کے باجود سائنسی ترقی, اقتصادی و معاشرتی ترقی میں صفر کیوں ہیں؟
اور انہی لوگوں کی ہر گورنمنٹ کے محکمے میں تعیناتی ہوتی ہے اسی وجہ سے رشوت کا چلن عام اقرباء پروی کا رواج اور لین دین میں فراڈ کی کثرت ہے
اب بتائیں کسے آپ نے اور حکومت نے سگا سمجھا کسے سوتیلا بنایا؟
بتائیں معاشرے میں بگاڑ لانے کا سبب اور سائنسی ترقی میں رکاوٹ کون ہوا؟
جتنا پیسہ و سہولت کاری گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کو میسر ہے اس سے نصف دینی اداروں کو ملتی تو میں دعوے سے کہتا ہوں آج بھی ابن سیناء و ابن الہیثم پیدا ہوتے آج بھی الجزری و فارابی سے شہر آباد ہوتے آج بھی الزھراوی و کندی ہم میں موجود ہوتے
مگر حکومتوں نے غلامانہ طرزِ تعلیم مسلط کر رکھا ہے
اور غلامانہ نظامِ تعلیم سے بادشاہ نہیں بنائے جا سکتے
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top