اسلامی_سائنس 14
°°° اسلام کس سائنس کے خلاف اور کس کے ساتھ ہے °°°
اگر اسلامی سائنس کا ایک شاہکار یعنی چشمہ جدید دنیا سے غائب کر دیا جائے تو آدھی دنیا اندھی ہو جائے
جی ہاں کمزور ہوتی نظر کو سنبھالنے کے لیئے اچھوتا تصور اسلامی سائنس کا کرشمہ اور مسلمان علماء کی عطاء ہے
دنیا کا سب سے پہلا چشمہ عباسی خلیفہ المستنصر باللہ { جس کی پیدائش 588 ھجری 1242 عیسوی میں ہوئی }
اس کے لیئے بنایا گیا تھا
پھر یہ قیمتی ترین ہونے کی وجہ سے صرف علماء و فقہاء استعمال کیا کرتے تھے
ابن العطار دمشقی نے چشمے کے بارے شعر کہا
أتى بعد الصبا شيبي ودهري
رمى بعد اعتدالي باعوجاج
میری جوانی کے بعد بڑھاپا آگیا جس نے مجھے اعتدال سے ٹیڑھے پن کی طرف پھینک دیا
كفى أن كان لي بصرٌحديدٌ
فقد صارت عيوني من زُجاجِ
مجھے لوہے کی نگاہ کافی ہے تو اب میری آنکھیں شیشے کی ہوگئی ہیں
اھلِ عرب شروع میں چشمے کو عین من الزجاج یعنی شیشے کی آنکھ کہا کرتے تھے
اسی طرح مرآۃ العین یعنی آنکھ کا آئینہ بھی کہا کرتے تھے
اسی پر امام جلال الدین سیوطی کا شعر ہے
لهفي على دولة التصابي
وحق لي أن يزيد لهفي
كانت عيوني من فوق خدي
واليوم أضحت من فوق أنفي
میری تکلیف قائم ہے اور مجھے حق ہے کہ اس میں اضافہ ہو
کیونکہ پہلے میری آنکھیں میرے گالوں کے اوپر تھیں اور اب میری آنکھیں میرے ناک پر ہیں
(یعنی ناک پر عینک رکھی ہے)
بعض محققین نے چشمے کی ایجاد ابن الہیثم کی طرف منسوب کی ہے کہ چشمہ ایجاد کرنے والا پہلا شخص ابن الہیثم ہے
اور ابن الہیثم کی ولادت 354 ھجری یعنی آج سے گیارہ سو سال پہلے کی ہے
جبکہ یورپ میں پہلا چشمہ اٹلی میں 1286 عیسوی میں متعارف ہوا یعنی ابن الہیثم سے تقریبا دو سو سال بعد اور خلیفہ مستنصر باللہ کے چالیس سال بعد کی بات ہے
ذہنی مریض ہمیشہ اسلامی ایجادات کو غیروں کے کھاتے میں ڈال کر کہتے ہیں اسلام سائنس کے خلاف ہے
ہاں اسلام سائنس کے خلاف ہے مگر ڈارون والی احمقانہ سائنس کے خلاف ہے جو انسان کو بندر ثابت کرنے پر بضد ہے
اسلام سائنس کے بالکل خلاف ہے مگر اس سائنس کے جو اسلام کے قطعی عقائد کے خلاف مفروضوں پر قائم ہے
اسلام اس سائنس کے خلاف ہے جو مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے کے جرائم کی مرتکب ہے
اسلام اس سائنس کے خلاف ہے جو خود اَن دیکھی اشیاء مثلا بگ بینگ, خلاء, چاند پر اترنا, وغیرہ پر تو ایمان رکھے مگر ایمان بالغیب یعنی توحید و رسالت پر ایمان کا انکار کرے
اسلام ابن الہیثم, الجزری,فارابی,جابر بن حیان,شامی دمشقی,ابن البیطار کی عملی بے غبار سائنس کے خلاف نہیں ہے
مادہ پرستوں نے سائنس کو خدا بنا رکھا ہے
اور ہم نے سائنس کے خالق و مالک کو خدا مانا ہے
لہذا مومنوں اور مادہ پرستوں میں یہ جنگ جاری رہے گی
اور غالب اللہ والے ہی آئیں گے اور دجالی سائنس پر اسلامی سائنس ہی غالب آئے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم
