عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 39
ما لمس الحب شيئا إلا وجعله مقدسا
محبت نے جس شے کو بھی چھوا اسے پاکیزہ بنا دیا
❗ الرومي ❗
یہی حسنِ محبت ہے کہ افکار میں نکھار تصور میں تقدس افعال میں اعتدال پیدا کرتی ہے
مگر آج کی محبتیں نکھار کی جگہ بگاڑ تقدس کی جگہ شہوت اعتدال کی جگہ بے اعتدالی پیدا کرتی ہیں
لہذا ایسی محبت سے بچنا واجب ہے
اسی طرح مخلوق کی محبت میں اتنے آگے بڑھنا کہ خالق کی نا فرمانی ہو حرام ہے
تمام محبتوں کی اصل محبت محبتِ رب ذوالجلال ہے
اب اگر کوئی اس حقیقی محبت کو چھوڑ کر وھمی محبت کے پیچھے دوڑے تو رسوا ہوگا
اور جسے عشقِ حقیقی چھو لے وہ دنیا میں سب سے قیمتی فرد بن جاتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
