محب و محبوب

لطائفِ_علمیہ 70

لوگ زمین و آسمان کو متضاد سمجھتے ہیں جبکہ نگاہِ بصیرت ان کو محب و محبوب کہتی ہے
ذرا غور تو کریں
عام نگاہ ان کو دور جانتی ہے جبکہ آسمان زمین پر چھایا ہوا ہے ہر جگہ ساتھ ہے
افق کے پار دیکھیں تو زمین و آسمان نگاہوں سے چھپ کر ملتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں
آسمان زمین پر اپنا جوہر {پانی} برساتا ہے جبکہ زمین وہ جوہر چہرے پر مَل کے پھر سبزہ سے مزین ہو کے آسمان کو بن سنور کے دکھاتی ہے
کائنات کی یہ واضح خفیہ محبت نظروں سے اوجھل ہے
✍️ سید مہتاب

Scroll to Top