ماں کے سامنے اداکاری نہ کریں

المزاح_و_الظرافت 5

ایک لڑکے کی والدہ نے اس کو کہا کہ سوئی میں دھاگہ ڈال دو
تو اسے کسی دوست کی بات یاد آگئی کہ جب کبھی والدہ سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا حکم دے تو کچھ دیر ٹھہر کر دھاگہ ڈالنا

اور یہ دکھانے کی کوشش کی کرنا کہ یہ کام واقعی مشکل ہے

تاکہ ماں خود کو بوڑھی نہ سمجھے اور اس کا دل نہ ٹوٹ جائے

وہ شخص دھاگہ ڈالنے میں مشقت و مشکل کا اظہار کرنے لگا

اتنے میں والدہ محترمہ نے کان کے نیچے ایک رکھ کر دی اور کہا اتنا تو مشکل نہیں ہے جتنا تم نے بنا دیا ھے

ہر وقت تمہارا دھیان موبائل میں لگا رہتا ہے

نتیجہ ماں کے سامنے ڈرامہ ہر گز نہ کریں ورنہ معلوم نہیں گدی پہ دستِ ممتا پڑے یا کمر میں نعلِ ماں پڑے اور طبیعت صاف ستھری ہو جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top