اھلِ علم خوب سمجھیں گے

المزاح_و_الظرافت 4

••• خواتین کو حرام کا نہیں حلال کا ڈر رہتا ہے •••

ایک شخص نے مجھ سے پوچھا
أتزوج حنفية أم مالكيّة أم شافعية أم حنبلية؟
میں شادی کس سے کروں؟ حنفیہ سے یا مالکیہ سے یا شافعیہ سے یا حنبلیہ سے؟

میں نے اصولِ فقہ کا قاعدہ بیان کر دیا
إنّما يُصار إلى الترجيح عند تعذر الجمع والجمع هنا ممكن فاظفر بلجنة إفتاء في بيتك
حکم ترجیح کی طرف اس وقت پھیرا جاتا ھے جب سب کو جمع کرنا متعذر یعنی ناممکن ہو
اور یہاں سب کو جمع کرنا ممکن ہے
چاروں سے شادی کرو اور گھر میں ہی افتاء کی مجلس بنا لو

‌‎مَن تزوج أصولية فعيشته بهيّة
اور جو اصول کی ماہرہ خاتون سے شادی کرے گا اسکی زندگی خوبصورت ہوگی
ومن تزوج فقيهية فعيشته هنيا مرئيا
جو مفتیہ فقیہ سے شادی کرے گا اس کی زندگی موج والی ہوگی
آج کی خواتین اپنے مَردوں کے حرام سے نہیں ڈرتیں بلکہ حلال سے ڈرتی ہیں
ایک بندے نے کسی وجہ سے رات گھر سے باہر گزاری
بیگم صاحبہ صبح اس کے گلے پڑ گئیں
رات آپ کہاں تھے
وہ کہنے لگا
اللہ کی بندی اللہ سے ڈرو میں نے کوئی حرام نہیں کیا
وہ کہنے لگی
مجھے آپ کے حرام کا نہیں حلال کا ڈر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top