لطائفِ_علمیہ 2
عشق میں گھل گھل کے آدھا ہوگیا
لو مسیحا اب میں مو سا ہوگیا
عموما لوگ اسے یوں پڑھتے ہیں
لو مسیحا اب میں موسیٰ ہوگیا
جو کہ غلط ہے اصل ہے مو یعنی بال سا طرح یعنی عشق میں گھل گھل کر بال کی طرح باریک ہو گیا ہوں
موسیٰ تو الله رب العزت کے عظیم نبی کا نام مبارک ہے
اور مسیحا حضرت عیسیٰ علی نبینا و علیہم السلام کا لقب ہے
شاعر بھی بڑی بڑی گپیں ہانکتے ہیں کہ عشق میں بال جیسا ہوگیا ہوں
اسی طرح محاورہ ہے
لکھے مو سا پڑھے خود آ
اس کا معنی کے لکھتا بال کی طرح باریک ہے تو خود آ کے پڑھ کے سناؤ
جسے عوام یوں پڑھتی ہے
لکھے موسیٰ پڑھے خدا
جو کہ غلط ہے
تعجب اس قوم پر ہے جو اپنی قومی اور ایک حد دینی زبان درست نہ سمجھ سکے وہ خاک ترقی کرے گی
سیدمہتاب_عالم# ✍️
