فعل اور عمل میں فرق

مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 5

فیض القدیر میں ہے
صُنعت, فعل, اور عمل میں فرق ہے
صنعت
وہ کام جو صرف انسان سے صادر ہوتا ہے حیوان سے صنعت کا صدور نہیں ہوتا
اور صنعت کا لفظ اس کے لیئے بولا جائے گا جو اپنے کام میں ماہر ہو
اسی لیئے صانع اسے کہتے ہیں جو اپنے کام میں ماہر و کاریگر ہو
فعل
وہ کام جو فاعل غور و فکر کیساتھ کرے اور بغیر غور و فکر سے کرے دونوں کے لیئے لفظ فعل کا استمال ہوتا ہے
اسی لیئے فعل کا لفظ انسان و حیوان سب کے لیئے استعمال ہو سکتا ہے

عمل
وہ کام جو فاعل غور و فکر سے کرتا ہے اس میں مہارت ضروری نہیں ہوتی
اسی لیئے عمل کا لفظ حیوان کے لیئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ عمل میں غور و فکر ضروری شے ہے

صنعت تینوں میں سے اخص ہے
عمل اوسط اور فعل عام ہے
ہر صنعت عمل ہے جبکہ ہر عمل صنعت نہیں ہوتا
اور ہر عمل فعل تو ہے مگر ہر فعل عمل نہیں ہوتا
(ملخصاً من فیض القدیر)

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top