ذاتی_مطالعہ 113
المستطرف میں ہے
المنفعة توجب المحبة، والمضرة توجب البغضة، والمخالفة توجب العداوة، والمتابعة توجب الألفة
*نفع محبت کو کھینچتا ہے اور نقصان بغض پیدا کرتا ہے ** مخالفت دشمنی لازم کرتی ہے اور اتباع الفت پیدا کرتی ہے
یعنی جہاں نفع ہو وہاں محبت فطری شے ہے اور جہاں نقصان ہو وہاں بغض بھی فطری شے ہے
اور آپ کسی کے جتنے بھی پسندیدہ شخص ہوں جب مخالفت کریں گے تو دل سے اتر جائیں گے
اور کسی کے دل میں گھر نہ ہو تو اتباع کریں دل میں گھر کر جائیں گے
اب جو کہے کہ میں فلاں سے بے لوث بے غرض محبت کرتا ہوں ہماری فلاں سے دوستی بے لوث ہے جھوٹ بولتا ہے
ہر جگہ غرض و مطلب ہے یہ الگ بات ہے غرض مطلب اچھے ہوتے ہیں!
کم از کم غرض و مطلب فطری ہوتے ہیں
مثلاً بہن بھائی ماں باپ وغیرہ
لہذا غرض و مطلب کے بغیر محبت کرنا عام بندوں کے بس کی بات نہیں یہ صفتِ اولیاء ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
