عورت کے شیاطین اس کا گھر برباد کرتے ہیں

کامیاب_خواتین 49

°°° شوہر کو نام سے بلانا مکروہ ہے °°°

میاں بیوی میں بے برکتی کی ایک وجہ روشن خیالی کے چکر میں بیوی کا شوہر کو نام لے کر بلانا ہے

در مختار میں ہے

یکرہ ان تدعو المرأۃ زوجہا باسمہ
بیوی کا اپنے شوہر کو نام لے کر بلانا مکروہ ہے
(در مختار جلد 9 صفحہ 690)
اس پر علامہ شامی نے رد المحتار میں فرمایا
لا بد من لفظ یفید التعظیم کیا سیدی
ضروری ہے کہ عورت اپنے شوہر کو ایسے لفظ سے بلائے جس میں شوہر کی تعظیم ہو جیسے یا سیدی کہنا
سیدی سعید بن مسیب کی بیوی فرماتی ہیں
كنا نكلم أزواجنا إلا كما تكلموا أمراءكم أصلحك الله عافاك الله
ہم اپنے شوہروں سے ایسے کلام کرتی تھیں جیسے تم حکمرانوں سے بات کرتے ہو یوں کہتی تھیں اللہ آپ کو تندرست رکھے الله آپ کو عافیت سے رکھے
(حلیة الاولياء جلد 5 صفحہ 195)
ایسی دعائیں دے کر پھر بات شروع کرتی تھیں
سیدہ ام الدرداء جب اپنے مبارک شوہر ابوالدرداء سے حدیث پاک روایت کرتی تھیں تو کہتی
حَدَّثَنِي سَيِّدِي
مجھے میرے سردار نے یہ حدیث بیان کی ہے
اس پر امام نووی نے فرمایا کہ اپنے شوہر کو سیدی کہتی ہیں
(شرح صحیح مسلم)
لیبیا کے عظیم مجاہد عمر مختار جب اپنے خیمے میں آتے تو ان کی بیوی پردہ بلند کر دیتی تھی
پوچھنے پر بتایا کہ مجھے ناپسند ہے میرا شوہر کسی بھی موقع پر اپنا سر جھکائے
جب بیوی اس لگن و لگاؤ سے شوہر کی مدارت کرے گی تو یقین کریں شوہر بیوی پر قربان ہونے کو آئے گا
عورت میں محبت کا مادہ مرد کی نسبت زیادہ ہے عورت بنی ہی محبت و سکون دینے کے لیئے ہے مگر یہی عورت شیاطین (ماں ، بہن، ہمسائیاں ،سہیلیاں رشتے دار وغیرہ) کے بہکاوے میں آ کر اپنی فطرت چھوڑ کر اپنے شوہر سے مقابلہ بازی شروع کر دیتی ہے تو عورت کی محبت دب کے رہ جاتی ہے
میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو اپنے شوہر سے تعظیم سے پیش آتی ہو اور پھر بھی شوہر اسے رسوا کرتا ہو
مرد محض محبت نہیں تعظیم چاہتا ہے
مرد دبنے والا اور مرعوب ہونے والا مزاج نہیں رکھتا جبکہ عورت کے شیاطین یہی وسوسے ڈالتے ہیں
یوں گھر اجڑ جاتا ہے
لہذا عورت کو اپنی فطرت نہیں چھوڑنی چاہئے کہ شوہر سے محبت مع تعظیم سے پیش آئے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top