کیا ننگا ہونا ہی ترقی کی نشانی ہے

کامیاب_خواتین 48

عرب کے ایک اسکول میں سو سال پہلے اتاترک کیئے کرتوت کی عکس بندی کی گئی
جس میں دکھایا گیا کہ خواتین کو روشنی کے نام پر بے پردہ کیا گیا
ان کے نقاب اتارے گئے
ان کے برقعے اتارے گئے
حتی کہ مسلمان بیٹیوں کو آدھا ننگا کر دیا گیا
اور اسی ننگے پن کو ترقی کا نام دے دیا گیا
لبرل کی سنو تو ان کے مطابق دنیا کی ترقی میں رکاوٹ صرف و صرف مرد کی داڑھی اور عورت کا پردہ ہے
اور داڑھی منڈانے اور ننگا ہو جانے کا نام ہی ترقی ہے
جبکہ گدھے خود ننگے کیوں نہیں رہتے ؟
آنے والا وقت بہت سخت ہے اگر آج اپنے بیٹے بیٹیوں کی تربیت پر سختی نہیں کریں گے تو کل لبرل بلکہ بے دین اولاد دیکھنے کو مل سکتی ہے
پردہ جسم سے تبھی ہٹتا ہے جب عقل پر پڑتا ہے
سو سال پہلے اکبر الہ آبادی نے کہا تھا
بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
اکبرؔ زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا

پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
عورت کو گھر بیٹھے بٹھائے ہر سہولت مل رہی ہو تو دنیاوی تعلیم کی کیا ضرورت ہے ؟
میں کالجز کی فحاشی پر حیران ہوں وہ جسے ہم بہت اچھا اور حیاء والا دور کہتے ہیں اس دور کے بارے اکبر الہ آبادی نے کیا کہا سنیں ذرا
میں بھی گریجویٹ ہوں تم بھی گریجویٹ
علمی مباحثے ہوں ذرا پاس آ کے لیٹ
یہ اس وقت کا ماحول بیان کیا ہے
آج تو کسی یونیورسٹی کے پاس سے اپنی بہن بیٹی کے ساتھ گزرنا بھی مشکل ہوتا ہے جو مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں
الامان و الحفیظ
حرام اتنا کثیر ہو گیا ہے کہ حرام حرام لگتا ہی نہیں
بیغیرتی اتنی چھا گئی کہ غیرت والے منہ چھپانے پر مجبور ہیں اور غیرت کو گالی بنا دیا گیا ہے

آنے والا وقت کیسا ہوگا کون بتا دیا ہے ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top