ذاتی_مطالعہ 163
یحیی بن خالد سیدی سفیان ثوری پر ماہانہ ایک ہزار درھم خرچ کرتے تھے
اور سفیان ثوری سجدے میں ان کے لیئے یوں دعاء کرتے
اللهم إن يحيى كفاني أمر دنياي فاكفه أمر آخرته
اے الله یحیی میری دنیا کی حاجتیں پوری کرتا ہے تو اس کی آخری کی حاجتیں پوری فرما دے
یحیی بن خالد کی وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا اور حال پوچھا تو کہنے لگے
اللہ رب العزت نے سفیان ثوری کی دعاء کے سبب میری بخشش فرما دی ہے
❗ وفیات الاعیان لابن خلکان ص ٢٨٨ ❗
جو علماء پر خرچ کرتے ہیں علماء کو فکرِ معاش سے بچاتے ہیں وہ قبر و حشر کے عذاب سے بچ جاتے ہیں
آپ کا جس عالمِ دین پر دل جمتا ہے اسے فکرِ معاش سے غنی کر دیں
بہت سے علم والے فکرِ معاش اور بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کی کوشش میں ضائع ہو جاتے ہیں
علماء پر خرچ کریں مقرر, خطیب , واعظِ خوشِ بیان , شعلہ بیان پر نہیں
اور پھر جس عالمِ دین کا کام آپ کو نظر آرہا ہو خواہ وہ غنی ہو اس کی خدمت بھی کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
