ذاتی_مطالعہ 162
ابو عمرو بن العلاء نے فرمایا
یہ سبعہ عشرہ میں سے ایک امام ہیں
كُن علىٰ حَذرٍ مِن الكريمِ إذا أهنتَه، ومِن اللئيمِ إذا أكرَمتَه ومِن العاقلِ إذا أحرَجتَه ومِن الأحمقِ إذا مازحتَه ومِن الفاجِر إذا عاشَرتَه، وليسَ مِن الأدَبِ أنْ تُجِيبَ مَن لا يَسألك أو تسألَ مَن لا يُجِيبك أو تُحَدِّث مَن لا يُنصِت لك
عزت دار شخص سے بچ کے رہنا جب تم اس کی توہین کرو
کمینے سے بچ کے رہنا جب تم اس کی عزت کرو
عقلمند سے بچ کے رہنا جب تم اسے حرج میں ڈالو
یعنی اس کے لیئے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کرنا
احمق سے بچ کے رہنا جب تم اس سے مزاح کرو
فاجر سے بچ کے رہنا جب تم اس سے لین دین اٹھنا بیٹھنا کرو
اور یہ بات ادب کے خلاف ہے کہ تم اس بات کا جواب دو جس کا تم سے سوال نہ ہوا ہو یا تم اس سے سوال کرو جو تمہیں جواب نہ دے یا تم اس کے ساتھ گفتگو کرو جو تمہارے لیئے خاموش نہ ہو رہا ہو
❗ کشف الخفاء ❗
خدا کی قسم بہت کام کی باتیں ہیں
پہلی کے سوا میری سب آزمائی ہوئی ہیں
عزت دار کو دھوکہ نہ دیں اور کمینے سے عزت کی امید نہ رکھیں
بیوقوف سے مزاح کریں گے تو عزت گنوا بیٹھیں گے اور فاسق سے معاملات طے کریں گے تو رسوا ہو جائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

