اولیات 6
جب ابن عساکر نے سیدنا ابوذر غفاری کے حالاتِ زندگی بیان فرمائے تو وہاں فرمایا
یہ پہلے وہ شخص ہیں جنہوں نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اھل ایمان والا سلام کیا یعنی السلام علیکم کہا
یہ اسلام لانے میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہیں
اسلام سے پہلے بھی نماز پڑھتے تھے
❗ نکتہ
ابن عساکر نے جب ابوذر غفاری رضی الله عنہ سے احادیث بیان کیں تو دس روایات ذکر کی اور ہر روایت میں ان کا الگ نام ذکر کیا ہے
کیونکہ ان کے ناموں میں اختلافِ کثیر ہے اسی لیے ہر سند میں الگ نام بیان کیا ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو زھد یعنی دنیا سے بے رغبتی میں سیدنا عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے مشابہ فرمایا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
