عشق کا بوجھ

الحب_و_العشق 11

••• عشاق پر رحم کھائیں باتیں نہ سنائیں •••

اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں مومنین کی دعاء نقل فرمائی

ربنا ولا تحملنا ما لا طاقة لنا به
اے ہمارے رب ھم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کو اٹھانے کی ہم طاقت نہ رکھتے ہوں

تفسیر بغوی فرمایا اس بوجھ سے مراد محبت ہے
دوسری جگہ اس بوجھ سے مراد عشق فرمایا ہے
❗معالم التنزیل ❗

کیونکہ عشق و محبت ایسا بوجھ ہے جو انسان بمشکل اٹھا پاتا ہے

••• امام الاولیاء فضیل بن عیاض فرماتے ہیں •••

لو رزقني الله دعوى مجابة لدعوت الله بها أن يغفر للعشاق لأن حركاتهم اضطرارية لا اختيارية
اگر اللہ رب العزت مجھے ایک دعاء کا اختیار دے جو قبول ہوگی تو میں اللہ تعالیٰ سے دعاء کروں گا کہ عشاق کی بخشش فرما دے کیونکہ عشاق کی حرکات بلا اختیار ہوتی ہیں
{ دیوان الصبابة لابن أبى حجلة }
ایک بزرگ فرماتے ہیں
اگر اللہ ربّ العزت قیامت میں لوگوں کا معاملہ میرے سپرد فرمائے تو میں محبت کرنے والوں کو بغیر حساب و کتاب جنت میں بھیج دوں گا
کیونکہ دنیا میں محبت کا بوجھ پھر فراق کا عذاب سہتے رہے ہیں تو ان کا بدلہ جنت کے سوا کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے
اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چھٹے سستے
جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے
ابو سائب المخزومی کو کسی نے دیکھا غلاف کعبہ پکڑ کر دعاء مانگ رہے ہیں
اللهم ارحم العاشقين وقوي قلوبهم واعطف عليهم قلوب المعشوقين
اے اللہ عاشقوں پر رحم فرما اور ان کے دل مضبوط فرما دے اور عشاق پر ان کے محبوبوں کے دل نرم فرما دے
کسی نے کہا آپ یہاں پر ایسی دعاء کر رہے ہیں ؟
فرمایا
والله للدعاء لهم أفضل من عمرة
خدا کی قسم عشاق کے لیئے دعاء کرنا عمرہ کرنے سے زیادہ افضل ہے
{دیوان الصبابة لابن أبى حجلة}
وجہ اس کی یہ ہے کہ تمام جسم کے اعضاء حتی کہ روح و عقل کا بادشاہ دل ہوتا ہے تو جب دل دن رات بے قرار و حزیں رہتا ہے عقل و روح و اعضاءِ جسم بھی مفلوج ہو جاتے ہیں
دل روئے تو کسی شے کو سکون نہیں ملتا اور نہیں قرار نہیں ہوتا

پھرتا ہوں دل میں درد کا ساماں لیئے ہوئے
گلشن و صحراء دونوں کو حیراں کیئے ہوئے

••• جب دل کو سکون نہیں تو نہ دولت اچھی لگتی ہے نہ ماکولات و مشروبات و ملبوسات اچھے لگتے ہیں تو اسی وجہ سے عشاق نہایت قابلِ رحم ہوتے ہیں •••
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top