عجائباتِ_عالم 18
°°° کونسا میک اپ حرام ھے °°°
زیر نظر تصاویر عینو قبیلے کی حسین و جمیل خواتین کی ہیں
عینو کے لوگ کچھ جاپانی جزیروں 🇯🇵 اور روس کے کچھ حصوں پر رہتے ہیں 🇷🇺
اور ان کی
خواتین اپنے چہروں پر ٹیٹو بنواتی ہیں
یہ کسی فلم میں کردار (جوکر) کی مسکراہٹ کی طرح الگ الگ ٹیٹو ہوتے ہیں
ان خواتین کے مطابق ٹیٹو ان کی شادی میں مدد گار ہوتے ہیں
اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان سے موت کے بعد بھی خوشی حاصل کی جاتی ھے
ٹیٹو بنانے کے عمل کو سات سال کی عمر سے شروع کرتے ہیں اور یہ کئی ادوار میں مکمل ہوتا ہے!
یہ خواتین فطری طریقے سے ہٹ کر اپنے حسن کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں
° جو قبیلہ و فرد فطری نظام سے جتنا دور ہوگا وہ اتنا ہی شیطان کے جال میں پھنستا جاتا ھے °
اسلام میں عورت کے چہرے پر کسی قسم کی تبدیلی کرنا حرام ھے
آئی برو بنوانا چہرے یا بدن پر ٹیٹو بنوانا مصنوعی پلکیں لگوانا , مصنوعی بال لگوانا حتی کہ ایسا میک اپ کرنا جو شادی کے پہلے دن عورت کی اصل شکل ہی چھپا دے مرد کے ساتھ دھوکہ ہے اور دھوکہ حرام ہے
بیچارہ مرد رات کو زوجہ محترمہ کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے کہ حسن و جمال کا پیکر مجھے نصیب ہوا
صبح جب میک اپ دُھلتا ھے تو عجیب و غریب شے دیکھنے کو ملتی ہے
°°° اسی لیئے عورت کا چہرے پر ایسا میک اپ کرنا حرام ناجائز ہے جس سے مرد کو دھوکہ دیا جائے °°°
اسلام نے زینت و جمال اختیار کرنے سے منع نہیں فرمایا بلکہ حکم دیا ہے جبکہ وہ دھوکے اور شکل و صورت میں تغیر و تبدل سے پاک ہو
خواتین مصنوعی حسن کو چھوڑ کر حقیقی حسن اپنائیں
اور حقیقی حسن میں اضافہ ان چند چیزوں سے ہوتا ہے
اول
ہر وقت با وضوء رہیں چہرہ کِھلا رہے گا
دوم
تہجد کا معمول بنا لیں چہرہ روشن ہوجائے گا
سوم
طویل سجدے کریں چہرے میں کشش پیدا ہوگی
چہارم
یتیموں مسکینوں کیساتھ حسن سلوک کریں بلکہ ان کیساتھ مل کر کھانا کھائیں چہرے پر جھریاں نہیں پڑیں گی
پنجم
قرآن کریم کی تلاوت پر دوام اختیار کریں آنکھوں کا حسن بڑھے گا
ششم
بازاری اشیاء سے مکمل پرہیز کریں پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کریں
ہفتم
مہینے میں تین روزے رکھیں فٹنس برقرار رہے گی
ہشتم
درود پاک کی کثرت کریں چہرے کا جمال بڑھے گا کیونکہ روایت میں مومن کا دنیا میں درور پاک پڑھنا حوروں کے حسن میں اضافہ کرتا ہے
تو مومنہ عورت کے اپنے جمال میں اضافہ کیوں نہیں ہوگا
نہم
غمزدہ کرنے والے ناولز ڈرامے سے اجتناب کریں
دہم
زیادہ مسکرانے کی کوشش کریں
یاز دھم
موبائل کا استعمال بہت کم کریں کیونکہ سکرین پر نگاہ کا جمانا چہرے کی رونق ختم کر دیتا ہے
ان شاء اللہ مذکورہ طریقے اپنانے سے میک اپ جسکا دھوکہ کرنے کی حاجت نہیں پڑے گی
اہم بات تو یہ ہے کہ عورت کا خود کو اچھا لگنا یا دوسری عورتوں کو اچھا لگنا معنی نہیں رکھتا
اصل بات تو ہے شوہر کو اچھی لگتی ہے یا نہیں
اور شوہر کو وہی عورت اچھی لگتی ہے جس کے چہرے پر رونق اور اطمینان ہو, نور و یقین ہو, نور و حیاء ہو بے اطمینانی اور بے حیائی میک اپ کے پردوں میں نہیں چھپ سکتی
حسنِ اصلی یہی ہے کہ نہ چہرے پر کچھ اضافہ کیا جائے نہ کچھ کمی کی جائے
اور جو کمی بیشی کر کے حسین بننا چاہتی ہیں وہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا جے تحت ہیجڑے بن جاتی ہیں!
✍️ #سیدمہتاب_عالم

