مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 31
قال فعل ماضی اپنے مختلف صلات کے ساتھ الگ الگ معنی دیتا ہے
کچھ تفصیل نیچے دی گئی ہے
قال به یعنی اس بات کا فیصلہ کیا
قال له یعنی اس سے خطاب کیا
قال عنه یعنی اس سے روایت کیا
قال فیه یعنی اس کی ذات میں عیب لگایا
قال علیه یعنی اس پر افتراء باندھا
اسی لحاظ سے ترجمہ درست ہوتا ہے
صلہ کی ترجمے میں بنیادی کردار ہوتا ہے
رغب کا معنی رغبت رکھنا ہے
جب اس کا صلہ عن ہو تو معنی اعراض کرنا ہوگا
حدیثِ مبارکہ میں ہے
مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي
جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں
دوستی حدیث مبارکہ میں ہے
مَنْ رَغِبَ فِي الدُّنْيَا وَطَالَ أَمَلُهُ فِيهَا أَعْمَى اللَّهُ قَلْبَهُ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ
جس نے دنیا میں رغبت رکھی اور اس کی امید لمبی ہوگئی اللہ رب العزت اس مقدار کے دل کو اندھا کر دے گا
اسی طرح لفظ اعراض اور اشتغال بھی ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
