صحبت کا اثر ملاحظہ کریں

اسلامیطرزِتربیت 154

شمالی امریکہ میں کیلے کے مشابہ سانپ پایا جاتا ہے
آپ نے کبھی غور کیا حشرات الارض میں سے جو کیڑا مکوڑا سبزے میں رہتا ہے وہ سبز ہو جاتا ہے
جو مٹی میں رہتا ہے وہ مٹیالا ہو جاتا ہے
جو چٹانوں میں رہتا ہے وہ چٹانوں سا ہو جاتا ہے
جو ریت میں رہتا ہے وہ اسی رنگ کا ہو جاتا ہے
جیسے سانپ کی یہ قسم کیلوں میں رہ رہ کر ہو بہو کیلا ہو گیا

اسی طرح جو انسان اچھے کی صحبت میں رہے گا وہ اچھا ہو جائے گا
جو برے کی صحبت میں رہے گا وہ برا ہو جائے گا
جو علماء و صلحاء کی صحبت میں رہے گا وہ علم والا اور نیک ہو جائے گا
جو بدوں کی صحبت میں رہے گا وہ بد و شریر ہو جائے گا
ماحول و صحبت تعلیم و تربیت سے زیادہ موثر ہوتے ہیں
فیس بک اور وٹس ایپ بھی صحبت معنوی ہیں یہاں بھی غور کریں آپ کس کی صحبت میں ہیں
وہی رنگ آپ پر چڑھ جائے گا

“””شیروں کی صحبت میں کتا بھی بیٹھنا شروع کر دے وہ بھی دھاڑنا شروع کر دے گا اور کتوں کی صحبت میں شیر بیٹھنا شروع کر دے تو وہ بھی بھونکنا شروع کر دیتا ہے”””

اپنی صحبت دین داروں سے رکھیں
اپنی صحبت اعلی لوگوں سے رکھیں
ایسے لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں اور ایسوں کو اپنی صحبت میں بٹھائیں جو والدین کے فرماں بردار, حقوق العباد ادا کرنے والے ہوں
شیروں کی صحبت میں رہیں دنیاوی کتوں سے دور رہیں
آپ کس کی صحبت میں ہیں شیر کی یا پھر؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top