اسلامی_طرزِتربیت 153
مذہبی طلباء و علماء اور طالبات و معلمات کیسے شیطانی جال میں پھنستے ہیں تحریر غور سے پڑھیں اور اپنی رائے ضرور دیں
اس کی دو صورتیں ہیں
پہلی
👍 یہاں سے کہانی شروع ہوتی ہے پھر 🥰 یہاں تک پھر 🌹 یہاں تک پھر ❤️ یہاں تک
مرد و خواتین ایک دوسرے کی پوسٹس پر ری ایکٹ کرتے کرتے اٹرکٹ ہوجاتے ہیں
تعجب تب ہوتا ہے جب اچھی پوسٹ پر داد کے پردے میں ❤️ اور 🌹 دیئے جاتے ہیں
میں جہاں تک سمجھا ہوں شہرت اور فین فالونگ ایک نفسیاتی مرض بن چکا ہے
آپ میری پوسٹ پر کمنٹ کریں اور میں آپ کو بدلے میں ری ایکٹ نہ کروں تو عام طور پر ڈر پایا جاتا ہے کہ آئندہ میری پوسٹ پر نہیں آئیں گے
اسی دوبارہ کھینچنے کے چکر میں خواتین بھی خوشی کے اظہار کے نام پر 🥰 یا تحریر اچھی لگی اس پردے میں ❤️ یا 🌹 ری ایکشن کرتی ہیں
یہی ایموجیز حقیقی زندگی میں فاصلے کم کرتے ہیں اگرچہ آپ سینکڑوں کلو میٹر دور بیٹھ کر یہ ایموجیز دیں
شاید یہی وجہ ہے میرے فیسبک پر اور وٹس ایپ پر کثیر فالورز ہونے کے باوجود نہ کمنٹ نہ ری ایکٹ ہوتے ہیں کیونکہ میں کسی کی پوسٹ پر نہیں کرتا 😅
دوسری صورت
معلمات میں صرف و نحو و فقہ وغیرہ پڑھانے کی کمزوری ہوتی ہے اور طالبات بہترین پڑھنے کے جنون میں فیسبک یوٹیوب اور وٹس ایپ گروپس وغیرہ جوائن کرتی ہیں
جہاں پر مرد حضرات ایڈمن ہوتے ہیں یا مرد ہی جواب دیتے ہیں
پہلے پہل گروپس میں ہی سوال جواب ہوتے ہیں
پھر ایمرجنسی کے ہونے پر پرسنل پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر غیر محسوس انداز میں شیطان پرسنل لائف کی باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے
یوں بیچارے نفس و شیطان کے ہاتھوں مارے نوجوان بچے بچیاں ایک دوسرے میں مبتلاء ہوتے جاتے ہیں
طالبات و معلمات کو فیسبک پر ایسے ری ایکشن دینے سے بچنا واجب ہے جس سے کسی کے دل میں لڈو پھوٹے
اور اپنے وٹس ایپ پروفائل میں لڑکی کا نام یا اکیس تصویر نہیں لگانی چاہیے جس سے کسی دل کے مریض کو شک ہو یہ لڑکی ہے پھر وہ تنگ کرے اور آپ شیطانی جال میں پھنس جائیں
اور پرسنل پر سوال نہ کریں نہ اپنے بارے میں لڑکی ہونے کا احساس ہونے دیں
اور مرد و خواتین ایک دوسرے کی پوسٹ پر یہ مرحلہ وار ایموشنل ایموجیز سے بھی گریز کریں اور یہ سینے میں دل چھپا کر کیئر والا تو سب سے خطرناک ہےمیں تو کہتا ہوں مجھ سے بچیں ہر مرد عالم سے خواتین بچیں خصوصاً جوان مذہبی افراد سے بچیں
سمجھانے کو میں اپنی ہی مثال دیتا ہوں
زندگی میں عام بندہ ہوں سوشل میڈیا پر خاص ہوں تو کیا عیوب سے پاک ہوں ؟
علمی و تحقیقی ہونا شہوت و شیطان سے معصوم بنا دیتا ہے ؟
لہذا آنلائن کسی تعلق پر کبھی بھی اعتبار نہ کریں اگر استاذ بنانا ہے تو آپ کے محارم کی موجودگی میں تعلیم کا سلسلہ ہو ورنہ یاد رکھیں نقصان آپ کا ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
