شیطانی مچھلی

عجائباتِ_عالم 5

خلافت کے حقدار قریشی النسل ہی کیوں

اس مچھلی کا نام Manta sp جس کا مطلب چادر ہے
لگتا اس نے چادر اوڑھ رکھی ھے اسی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے

یا Devil ray یعنی شیطانی مچھلی ہے
اور یہ نام اسکی ظاہری صورت اور اس کے گوشت خور ہونے کی وجہ سے پڑا ھے
یعنی مچھلیوں میں یہ گوشت خور ہے

ایک دوسری مچھلی ھے جس Shark کہتے ہیں

یہ سب مچھلیوں میں سب سے زیادہ طاقت وار خونخوار ھے
شارک کو عربی میں قرش کہتے ہیں
اور علماء نے فرمایا کہ عرب میں قبیلہ قریش کو اسی لیئے قریش کہتے تھے
کیونکہ وہ قرش (Shark) مچھلی کی طرح سب سے زیادہ بہادر اور طاقتور تھے

غیرت و حمیت, شجاعت و عزت میں قریش سب سے بڑھ کر تھے اسی وجہ سے جنابِ محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم نے خلافت کا حقدار صرف قریش کو بنایا
فرمایا
الأئمةُ من قُريشٍ
خلفاء قریش میں سے ہوں گے
{مسند احمد}
مسلمان اِس وقت ذلت کا شکار اس لیئے ہیں کہ کسی امام کی اتباع پر جمع نہیں ہیں
اور عرب ملکوں میں حکمران کمی کمین خاندانوں سے مسلط ہیں
یہ اھلِ سنت کا عقیدہ ہے کہ خلافت کا اھل قریشی النسل ہیں ہوگا
اس عقیدہ سے ان لوگوں کے باطل خیال کا رد بھی ہوتا ہے جو کہتے ہیں اسلام میں نسب کا لحاظ نہیں ہے
خاندان کی عادات و اطوار بڑی تاثیر رکھتی ہیں اسی وجہ سے خلافت کے لیئے عرب و عجم میں سے اعلی ترین خاندان کو حق دار بنایا گیا ہے

بحری حیات کے علماء نے کہا
جو شے زمین پر موجود ہے اسکی مثل سمندر میں بھی ضرور موجود ہوتی ھے
جیسے سمندی شیر , سمندری خنزیر , سمندری گائے حتی کہ سمندری انسان بھی ہوتا ھے
حیات الحیوان اور العجائب و الغرائب میں سمندری انسان کی موجودگی کے واقعات درج ہیں
بلکہ وہاں لکھا ایک مچھیرے نے سمندری عورت {جسے جل پری کہا جاتا ہے} سے شادی بھی کی تھی
یعنی جس طرح حق و باطل کی جنگ زمین پر ہے ایسے ہی پانی میں بھی ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
وما من دابة في الأرض ولا طائر يطير بجناحيه إلا أمم أمثالكم
کوئی چوپایہ زمین میں اور کوئی پرندہ ہوا میں نہیں اڑتا اپنے پروں مگر وہ تمہاری مثل امتیں ہیں

امام مجاہد نے اس کی تفسیر میں فرمایا
أصناف لهن أسماء تُعرف بها كما تُعرفون
ان کی اقسام ہیں ان کے اپنے نام ہیں وہ ایک دوسرے کو ناموں سے یوں پہچانتے ہیں جیسے تم ایک دوسرے کو پہچانتے ہو
بلکہ خشکی سے زیادہ مخلوقات پانی میں رہتی ہیں
فسبحن اللہ العظیم
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top