شیطان کے ساتھ معاہدہ

ردِالحادو_لادینیت 18

••• اپنے بچوں کو دو جالوں سے بچائیں •••

1669 میں شیطان اور “Christoph Heisman” کے درمیان تحریری معاہدے کی ایک نقل
کرسٹوف ایک غریب مصور تھا
اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے شہرت اور پیسہ دینے کے بدلے میں اپنی روح شیطان کو بیچ دی
اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے دو معاہدے کیے تھے
ایک سیاہی میں لکھا ہوا ہے
اور دوسرا خون میں
کہ وہ ایسا کرنے کا پابند ہے جیسا کہ شیطان اسے نو سال تک حکم دیتا ہے
ایسا ہی کچھ آئن سٹائن کے بارے بھی بہت سے ذرائع بیاں کرتے ہیں کہ اس نے شیطان کی تابعداری کی تاکہ شیطان اس کو مشہور کر دے
اور اپنے خاص لوگوں کے ذریعہ دنیا میں اس کا نام مشہور کرے
اسی وجہ سے اس کے باطل و بیکار سائنسی نظریات کو پھیلانے کے لیئے ناسا کی بنیاد رکھی گئی
پاکستان میں بھی سنا ہے ایک شیطانی چرچ ہے جہاں خفیہ طور شیطانی رسومات ادا کی جاتی ہیں
آج کل شہرت اور پیسہ یہ دو ایسے خناس ہیں کہ ان کے حصول کے چکر میں نوجوان اپنی روح شیطان کو بیچتے ہیں
لہذا اپنے بچوں کے مشاغل اور پسندیدہ امور پر نظر رکھیں
بچوں کو خود وقت دیں
اپنے اجداد کی کہانیاں اور قبر و حشر کی سختیاں بیان کریں
دنیا کی ناپائیداری بچوں کے ذہن میں بٹھائیں
اسلام کے خلاف تمام مذاہب ایک ہیں اور وہ شیاطین کی امداد لینے سے بالکل نہیں شرماتے ہیں
مگر اھل اسلام متحد و متفق نہ ہوسکے
اللہ ربّ العزت اتحاد و اتفاق عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top