سونے سے لدا گدھا

اسلامی_طرزِتربیت 20

روسی کہاوت ہے
سونے سے لدے گدھے کو ہر محل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے
یعنی گدھا جب مال سے بھرا ہو تو قیمتی و اعلیٰ محلات بھی اس کے لیئے کھول دیئے جاتے ہیں
مالدار شخص جیسا بھی احمق و بے شرم ہو لوگ اسے عزت دیتے ہیں
مالدار کی اس کے مال کی وجہ سے عزت کرنا حرام ہے
حدیث شریف میں ہے
شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الوَلِيمَةِ يُدْعَى لَهَا الأغْنِيَاءُ ويُتْرَكُ الفُقَرَاءُ
بد ترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں مالداروں کو بلایا جائے اور غریبوں کو نہ بلایا جائے
❗بخاری شریف ❗
آپ اپنے گھر کے دروازے اسی کے لیئے کھولتے ہیں جس کے لیئے دل کا دروازہ کھولا ہوا ہوتا ہے
علماء کرام اور صالحین کو دل میں جگہ دیں
جس دل میں دین ہوگا وہاں راحت و سکون” عافیت و امن ہوتا ہے
آپ کے دل اور گھر کے دروازے صرف علماء کرام کے لیئے کھلے ہوں کہ کل قیامت میں یہی شفاعت کریں گے
سونے سے لدے گدھے کو خوش آمدید کہتے ہیں تو علم و فضل سے سجے انسانوں کو حقیر کیوں جانتے ہیں ؟
یاد رکھیں
الجنس یمیل الی الجنس
جنس اپنے جیسی جنس کی طرف مائل ہوتی ہے
گدھا گدھے کو خوش آمدید کہتا ہے
شیر شیر سے صحبت رکھتا ہے
دین دار داروں کی مجلس میں بیٹھتا ہے
دین کے وفا دار کبھی دین کے غداروں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے نہیں ہیں
اگر آپ گدھے کو خوش آمدید کہ رہے اور شیر پر دروازہ بند کر رہے ہیں تو جان لیں آپ میں گدھے والے اثرات ہیں
اگر آپ کے دل میں دین داروں کی نفرت ہے تو جان لیں آپ بے دین ہیں
اگر آپ کے دل میں دین کے غداروں کے لیئے نرمی ہے تو جان لیں آپ میں منافقت کے بیج ہیں
کیونکہ ہر جنس اپنے جیسی جنس کی طرف ہی مائل ہوتی ہے
اب غور کریں آپ کا دل کدھر مائل ہوتا ہے ؟
آپ کا دل کس سے متنفر ہوتا ہے ؟
یہیں سے آپ کے ایمان کی پہچان ہو جائے گی
اسی تفکر سے آپ خود کو محشر کے لیئے تیار کر سکتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top