کام کس کا نام کس کا ؟

اسلامی_طرزِتربیت 21

صحابہ کرام آئے اپنے حصے کا کام کر گئے
تابعین عظام آئے اپنے حصے کا کام کر گئے
مجتہدین و امام آئے اپنے حصے کا کام کر گئے
فقہاء و محدثین آئے اور اپنے حصے کا کام کر گئے
اولیاء کاملین آئے اپنے حصے کا کام کر گئے
مجاہدینِ اسلام آئے اپنے حصے کا کام کر گئے
کام کرنے والے کام کر گئے نام باقی رہ گیا کام باقی رہ گیا
اور ہم ؟
صرف نام بنانے کے چکر میں کام سے غافل ہوئے بیٹھے ہیں

پہلے چند لاکھ مسلمان تھے ان میں کام کرنے والے بس چند ہزار تھے دیکھیں ان چند ہزاروں کا کام آج کروڑوں کے کام آرہا ہے
اور ہم کروڑوں ہیں
کیا ہمارا کام آنے والے اربوں کے کام آئے گا ؟
ہوگا یوں کہ
ان چند ہزاروں کا کام ہمیں بھی کام آیا اور ہمارے بعد اربوں کھربوں کو بھی کام آئے گا
جبکہ ہمارے جھگڑے آنے والوں کو تشویش میں ڈالیں گے
بس یہ ہمارا کام ہے
ہر مسلمان خود سے سوال کرے
میں دین کے کتنے کام آیا ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top