آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 23
خدایا به حق بنی فاطمه
که بر قولم ایمان کنم خاتمه
اگر دعوتم رد کنی ور قبول
من و دست و دامان آل رسول
اے مالک و مولا
فاطمہ کی اولاد کا واسطہ میرا خاتمہ ایمان پر کرنا
اگر تو میری دعاء رد کرے یا قبول کرے میں تو آلِ رسول کا دامن پکڑ کے تیری بارگاہ میں حاضر ہوں
شیخ سعدی کے یہ اشعار بتاتے ہیں کہ جب اولادِ فاطمہ کا وسیلہ پکڑ کر الله رب العالمین کی بارگاہ میں دعاء کریں تو وہ مالک ضرور قبول فرماتا ہے
مگر اب ہمارے کچھ خارجیت سے متاثر سنی
ساری زندگی اولادِ سیدہ فاطمہ کا وسیلہ اللہ کی بارگاہ میں پیش کرتے رہے
مگر اب
جی ہم بے عمل سادات کی عزت نہیں کریں گے
تمام عمر ہر نماز میں آلِ فاطمہ پہ درود پڑھتے رہے
مگر اب جی ہم تفضیلی سید کو گمراہ بدعتی مانتے ہیں لہذا انکی تعظیم واجب نہیں ہے
ساری زندگی گاتے رہے یہ نسل کریموں کی لجپال گھرانہ ہے
مگر اب جی ھم تو سیدہ فاطمہ کی محبت میں ان کی گناہگار اولاد پہ سختی کرتے ہیں
سیدہ پاک کے آپ کو فرمایا ہے میری بد عمل اولاد پر سختی کرنا ؟
میری بد عقیدہ اولاد کو میری اولاد نہ ماننا ؟
تمہارا باپ بیٹا , چچا ماموں, محلے کے دوکاندار سب پکے سنی ہیں ؟
کوئی تو ان میں بد عقیدہ ہو سکتا ہے
تم نے کتنوں کا ہاتھ جھٹکا ؟
کتنوں کو گھر آنے سے منع کیا ؟
تم دوکاندار ہو یا ملازم ہو کبھی دوکان پر لکھا کوئی بدعتی خواہ دیوبندی ہو یا وہابی یا شیعہ سامان لینے نہ آئے, میری دوکان میں داخل نہ ہو ؟
صرف یہ تشدد و تعصب آلِ رسول کے لیئے کیوں ؟
نہ تم نے مجوسی کا قصہ یاد رکھا نہ عبد اللہ بن مبارک کا واقعہ تمہارے پیش نظر رہا نہ اعلی حضرت کا واقعہ یاد رہا
پھر تم کاہے کے سنی ہو
وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠
عنقریب ظالم جان لیں گے جس کروٹ پلٹا کھاتے ہیں
سنی اتنے بے دید نہیں ہیں جتنے جھنگوی خارجی سوچ سے متاثر نام نہاد سنی بے دید ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
