عقائدِ_اھلِ_سنت 1
اھل سنت کے کتنے مسلک ہیں
سیرت حلبیہ میں پھر الفتوحات الربانیہ علی اذکار النواویہ اور پھر روح البیان میں
ومن احسن قولا ممن دعا الی اللہ
(اس سے اچھا کون جو اللہ کی طرف بلاتا ہے)
کے تحت فرماتے ہیں کہ
فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی جب حاکم بنے تو مؤذنوں پر لازم کر دیا کہ فجر کی اذان کے بعد اشعری عقیدے کا اعلان کیا کریں
یوں مصر میں صدیوں تک یہ معمول رہا کہ فجر میں اشعری عقیدے کی اذان کے فوری بعد تبلیغ کی جاتی تھی
اس کی وجہ یہ تھی کہ مصر میں فاطمی باطنی فرقے کا کافی زور تھا جو کہ اسلام کے بالکل متصادم فرقہ تھا
اس لیئے فاتح بیت المقدس نے یہ قانون بنایا کہ اس باطل گروہ کی جڑیں ہی کاٹ دی جائیں
یاد رہے اھل سنت کے تین حصے ہیں ان میں تھوڑا سا اختلاف ہے جو کہ قابل مذمت ہرگز نہیں ہے
ماتریدی،اشعری،اور اثری
ماتریدی امام اھل سنت ابو منصور ماتریدی سے منسوب ہیں
اشعری امام اھل سنت ابو الحسن اشعری کے متبعین ہیں
اثری امام احمد بن حنبل کے ماننے والے ہیں
معلوم ہوا کہ فاتح بیت المقدس جیسا عظیم انسان بھی غیروں سے لڑنے کے ساتھ ساتھ اپنوں میں چھپے غداروں سے بھی نمٹنا جانتا تھا اور اس بات کی اہمیت کو سمجھتا تھا کہ باہری دشمنوں کے ساتھ باطنی دشمنوں کا بھی سد باب کیا جانا چاہیئے
اور آج کے حکمران نہ باہری دشمن سے لڑ پا رہے ہیں نہ باطنی دشمنوں سے چھٹکارا پا رہے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
