عشقِ_سیدِ_عالم 3
محشر میں سب سے سخت وقت سب سے نرم پر ہوگا
بال سے زیادہ باریک
تلوار سے زیادہ تیز
رات سے زیادہ سیاہ
نیچے سے ہولناک چنگھاڑیں
کوئی گھسٹ گھسٹ کر چل رہا ھے
کوئی پیدل کوئی بھاگ رہا ھے کوئی بجلی کی طرح
دائیں بائیں کانٹے موجود جو جانے والوں کو کھینچتے ہیں
اور سر پہ گناہوں کا بوجھ
ایسے میں کیسے پار کر سکیں گے
کلیجہ منہ کو آجائے گا بدن لہو لہان ہوگا
اور وہ سامنے جانِ عالم رحمتِ جہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یا رب سلم یا رب سلم کی صدا لگا رہے ہوں گے اور اپنے بازوئے رحمت پھیلا کر امتیوں کو دامنِ اطہر میں چھپانے کے لیئے تشریف فرما ہوں گے
جب ان پر بے بس کی نگاہ پڑے گی تو جیسے خزاں میں بہار آگئی جیسے صحراء گلستاں بن گیا جیسے رات دن ہوگئی
کیونکہ
رضا پل سے اب وجد کرتے گزریئے
کہ رب سلم صدائے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کو معلوم ہے محشر میں سب سے سخت وقت کس پر ہوگا ؟
سب سے نرم و نازک سب سے حسین و جمیل سب سے علیم و جلیل سب سے عظیم و کریم ہم گناہگاروں کے گناہ بخشوانے والے شافعِ محشر محبوبِ ربِ اکبر صلی الله علیہ وسلم پر سب سے زیادہ سخت وقت ہوگا
کیونکہ لاکھوں مِیلوں پر پھیلا میدانِ محشر ہوگا اور کوئی امتی کہیں سے پکار رہا ہوگا کوئی امتی کسی عذاب میں جانے والا ہوگا کوئی کسی بلاء میں پھنسنے والا ہوگا
اور ہمارے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی دوڑ کر اُدھر تو کبھی اِدھر آتے ہوں گے
وہ ایک جان جو پھولوں سے زیادہ نازک ہے تپشِ محشر میں امتیوں کے لیئے بھاگ دوڑ کرے گی
کوئی قریب ترازو کوئی لبِ کوثر
کوئی صراط پر ان کو پکارتا ہوگا
ہزار جان فدا نرم نرم پاؤں سے
پکار سن کے اَسیروں کی دوڑتا ہوگا
عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے
خدا گواہ یہی حال آپ کا ہوگا
نہ ہمیں وقتِ ولادت بھولے نہ وقتِ معراج نہ وقتِ وفات نہ دمِ نزع بھولیں گے نہ سوالِ نکیرین کے وقت بھولیں گے نہ میدانِ محشر میں بھولیں گے تو ہم کیسے بھول جائیں
آپ سے بس ایک سوال ہے دن میں کتنی بار اُس سرکار کو یاد کرتے ہیں؟
جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا
یاد اس کی اپنی عادت کیجئے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
