رضا کا عشق رضا کی عاجزی

عشقِ_سیدِ_عالَم 4

تین کوڑیاں مل کر ایک دمڑی بنتی ھے اور دو دمڑی مل کر ایک پائی اور پائیاں مل کر دھیلہ اور دھیلے مل کر پیسہ
پیسے مل کر آنا اور آنے مل کر روپیہ بنتا ھے

معلوم ہوا کہ کوڑی انتہائی کم وقعت و حیثیت کی مالیت ھے

اعلی حضرت امامِ اھلِ سنت بارگاہ نبوی میں عرض کرتے ہیں

گندے نکمے کمیں مہنگے ہوں کوڑی کے تین
کون ہمیں پالتا تم پہ کروروں درود

کہ ھم گناہ گار ایسے بے وقعت ہیں کہ ھم جیسے تو ایک کوڑی کے تین تین مل جائیں
یہ تین کا اشارہ اپنی طرف اور اپنے دونوں بھائیوں کی طرف تھا
یعنی ہم تین بھائی نکمے ہیں اے پیارے آپ کے سوا کون ہمیں پالتا
کیونکہ اعلی حضرت تین بھائی تھے تو عرض گزار ہوئے ہم تینوں ایک کوڑی سے بھی کم قیمت کے ہیں تو
کس کی نگاہِ رحمت ہم کم وقعتوں پر پڑتی
ہم تو بس آپ کی نگاہِ رحمت کے محتاج ہیں
ہمارا تو کچھ بھی نہیں ہے
تو ناز کس بات پہ کریں
ہاں ناز تو ھے مگر اُن صلی اللہ علیہ وسلم پہ ھے
کہ
خاک مجھ میں کمال رکھا ھے
مصطفی نے سنبھال رکھا ھے

صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

کہ اصل بات یہی ہے
کہ
دامنِ مصطفی سے جو لپٹا یگانہ ہو گیا
جس کے حضور ہو گئے اس کا زمانہ ہوگیا

صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

اور پھر دنیا نے دیکھا حضور قاسمِ نِعَم شافع اُمَم رسولِ مُح٘تَشَم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے احمد رضا کو ایسا نوازا کہ ان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے رضا کے قلم نہیں کبھی ٹھوکر نہیں کھائی
سینکڑوں ہزاروں نہیں لاکھوں کے کروڑوں کے دلوں کے عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شمع روشن کرنے والے کا نام احمد رضا ھے
احمد رضا عشقِ مصطفی کی نشانی بن گیا
اپنے ہوں یا غیر سب کے ذھنوں میں نامِ رضا سن کر فورا عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عطر مہک اٹھتا ھے!
اللہ رب العزت ہمیں وہ وقت دکھائے کہ ایمان کی حالت میں لواء الحمد کے نیچے ثنائے محمد مصطفیٰ بزبان احمد رضا سن سکیں

صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہوں بھلے

لِوا کے تلے ثنا میں کھلے رضاؔکی زباں تمہارے لئے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top