روحیں اور محبت

حکمةُ_العرب 13

التطابق الخارجي خادع أما الانسجام الروحي فهو قدر لا تخطئه الروح

ظاہری مطابقت دھوکہ دیتی ہے جبکہ روحوں کی مطابقت ایک ایسی شے ہے جس سے روح دھوکہ نہیں کھاتی
بات مشکل ہوگئی آسان عرض کرتا ہوں
مطلب ہے کہ ایک انسان کا دوسرے انسان سے رنگ و روپ یا کسی بھی طرح ظاہری طور پر ایک جیسا ہونا وقتی طور پر دونوں کو قریب لا سکتا ہے مگر انجام ہجر و جدائی , اختلاف و افتراق ہوتا ہے
جبکہ روحوں کی مطابقت ہو ہو تو ظاہری مطابقت بے معنی ہو جاتی ہے
مزید آسان کرتا ہوں
جو محبت سبب سے ہو وہ سبب زائل ہونے سے یا اس سبب سے جی بھر جانے سے محبت ختم ہو جاتی ہے
اور جو محبت بلا سبب ہو وہ جب تک جسم میں روح ہے ختم نہیں ہوتی
✍️ سید مہتابِ عالم

Scroll to Top