ذکرِ سرکار کیسے کریں

عشقِ_سیدِ_عالم 71

امام اجل مجتہدِ مطلق محمد بن ادریس الشافعی نے فرمایا

يُكْرَهُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَقُولَ قَالَ الرَّسُولُ وَلَكِنْ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ تَعْظِيمًا لِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ
آدمی کے لیئے مکروہ ہے کہ وہ کہے رسول نے فرمایا بلکہ رسول الله کی تعظیم کرتے ہوئے یوں کہے الله کے رسول نے فرمایا
❗ ذم الکلام للھروی ❗
حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کے زیادہ سے زیادہ اوصاف و کمالات ذکر کرتے ہوئے نام پاک لینا عشق کی نشانی ہے
ہمارے شیخِ طریقت امیرِ اھلِ سنت نے ہمیں یہ سکھایا ہے
امیرِ اھلِ سنت ذکر پاک بڑے دلنشین انداز سے کرتے ہیں
مثلاً
حضور پُرنور شافع یوم النشور
حضور سید عالم نورِ مجسم شاہِ آدم و بنی رسولِ محتشم
غمگین دِلوں کے چین رحمتِ عالمین نانائے حسنین
کثرت سے اوصاف پاک ذکر کرتے ہیں
امام بوصیری قصیدہ میں فرماتے ہیں
دع ماادعتہ النصاری فی نبیھم
واحکم بماشئت مدحا فیہ واحتکم
عیسائیوں نے اپنے نبی کے بارے جو کہا وہ نہ کہنا اس کے سوا جو چاہو تم اپنے نبی کی شان میں کہو
یعنی خدا نہ کہو اور جو مرضی ہے کہو
فانسب الی ذاتہ ماشئت من شرف
وانسب الیٰ قدرہ ماشئت من عظم
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جو شرف چاہو منسوب کرو اور حضور کی عزت کی طرف جو چاہو منسوب کرو
کچھ حرج نہیں ہے
تعظیمِ سرکار ہی سے بیڑا پار ہے
جب ذکرِ سرکار ہو تو شانیں بیان کرتے ہوئے نامِ پاک لیا کریں کیونکہ یہی وقت یہی اُن کے ذکر میں چلائی ہوئی زبان کام آئے گی
اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے سامنے کسی نے گورنمنٹ کو سرکار کہا کہ سرکار نے یہ فیصلہ کیا ہے تو فرمانے لگے سرکار تو بس ایک ہیں
اُنہی کے در سے سب حکومتیں چلتی ہیں
مؤمن کو چاہے ذکرِ سرکار سب سے منفرد انداز سے کرے
حضور کے ذکر پر جھوم جائے
نامِ پاک آنے پر چہرہ کِھل جائے
حضور کا ذکر ایسے کریں کہ کسی کا ویسے نہ کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top