عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 123
إذا وقع الحُب الإلهي فـي قلب الإنسان فهو بمثابة الجنة التي ينعم بها العبد في الدنيا قبل الآخرة
جب انسان کے دل میں محبتِ الٰہی رچ بس جاتی ہے تو وہ جنت کے قائمقام ہو جاتی ہے جس کے ذریعے انسان آخرت سے پہلے دنیا میں ہی جنت کے مزے لیتا ہے
❗عربي❗
حدیثِ مبارکہ میں ذکر کے حلقوں کو جنت کی کیاری فرمایا ہے
وعدہَ قرآنی ہے کہ ذکرِ الٰہی سے دلوں کو چین ملتا ہے
مومن کی روح اپنے مالک کے ذکر سے انسیت پاتی ہے اور یہ انس اسے جنت کے مزے دیتا ہے
یہی وجہ تو ہے کہ پھر بندہَ مومن کی رغبت کھانے پینے پہننے جیسی شہوات میں نہیں ہوتی
کثرت سے ذکر کرنے والا قلبِ سلیم کا مالک بنا دیا جاتا ہے اور جس کو قلبِ سلیم دیا جائے وہ بڑے امن میں رہتا ہے
یہی معنی ہے محبتِ الٰہی میں رہنے والا جنت کے مزے لیتا ہے جہاں نہ بدن کے بیمار ہونے کا ڈر نہ کپڑوں کے بوسیدہ ہونے کی پرواہ نہ معاش کی فکر ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
