ذاتی_مطالعہ 50
سیدی عطاء اللہ السکندری فرماتے ہیں
ما نفعَ القلبَ شيءٌ مثل عزلة، يدخلُ بها ميدان فكرة
جتنا نفع دل کو تنہائی نے دیا اُس کی مثل کسی شے نہیں نہیں دیا
تنہائی کے ذریعہ انسان فکری میدان میں اڑان بھرتا ہے
{الحكم العطائية}
کثرت سے لوگوں سے اختلاط عقل مین فساد پیدا کرتا ہے
اور علماء کی صحبت کی کثرت عقل میں اضافہ کرتی ہے
آپ جس طرح کے لوگوں میں بیٹھیں گے آپ کی عقل ویسی ہو جائے گی کیونکہ عرب کہتے ہیں الطبائع سراقة طبیعتیں چور ہوتی ہیں
یعنی آپ کی طبعیت اُس کی عادتیں چُراتی ہے جس کی صحبت میں آپ بیٹھتے ہیں
صالحین کی صحبت سے بندہ نیک اور فاسقین کی صحبت سے بندہ برا ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
