تصوف_وصوفیاء 59
جسم کی زندگی روح کی وجہ سے اور روح کی زندگی دل کی زندگی کی وجہ سے ہوتی ہے
جس کا دل زندہ ہو وہ لوحِ محفوظ پڑھ لیتا ہے اس کے دل پر لوحِ محفوظ چمکتی ہے
دل میں آنکھیں اور کان بھی ہوتے ہیں جو باطنی اشیاء دیکھتے اور سنتے ہیں
دل بیمار ہوتا ہے
دل مر بھی جاتا ہے
اب سوال یہ ہے کہ دل کو زندہ کیسے کیا جائے؟
سیدی یحییٰ بن معاذ رازی فرماتے ہیں
دل کی پانچ دوائیں ہیں
{1} غور و فکر کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت
{2} بھوکا رہنا
{3} راتوں کو عبادت کرنا
{4} سحری کے وقت اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری
{5} نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا
آپ کے دل بیمار ہونے کا مطلب کیا ہے؟
نماز میں دل نہ لگنا , تلاوتِ قرآن میں شوق نہ ہونا , تکبر میں مبتلاء ہونا , ذکر الہیٰ کی کثرت نہ کر پانا , شرعی معاملات کو بوجھ سمجھنا , حقوق اللہ مکمل ادا کرنا حقوق العباد پر ڈاکے ڈالنا
مذکورہ پانچ علاج کریں دل تندرست ہو جائے گا
سیدہ نفیسہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں
دل کو بیدار کرنا ہو تو سورہ فاتحہ تدبر کے ساتھ پڑھیں پھر سورہ یسین غور و فکر سے پڑھیں
پھر اس کے بعد سجدہ کریں اور سجدے میں ہوں دعاء مانگیں
لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين ، اللهم بحق ما تلوت من قرآنك الكريم أسألك أن توقظ قلبي و تشعرني دائماً بعظمتك وجلالك ، وبهائك وسلطانك حتى أكون العبد المطيع الذى يظل طائعاً حتى يلقاك ، وأن تجعلني من المقبولين ، وتحشرنى مع النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك رفيقا ، ما ذلك على الله بعزيز ، وصلى الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
ان شاءاللہ اس کا دل بیدار ہو جائے گا
آپ غور کریں صوفیاء کرام دل کو جگانے اور تندرست کرنے کے لیئے قرآن کریم کی تلاوت تدبر و تفکر سے کرنے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں
شاید ہمارے دل مردہ اسی لیئے ہیں کہ ہم اولاً تو قرآن پڑھتے ہی نہیں اگر پڑھ بھی لیں تو غور و فکر کیساتھ نہیں پڑھتے
اگر آپ چاہتے ہیں دل بیدار رہے اور تندرست رہے تو کثرت سے تلاوت اور تدبر و تفکر سے تلاوت کریں
علوم کے دریا بھی قرآن سے ملیں گے اور دل بھی زندہ رہے گا
معتبر علماء کرام کی تفاسیر اور معتبر علماء کرام کی زیر نگرانی پڑھیں!
عشقِ جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آگ بھڑکا کے رکھیں دل کبھی مردہ نہیں ہوگا
❗ اولیاء کرام کے حالات و اسفار کتب و رسائل پڑھیں دل زندہ رہے گا
❗ ذکر اللہ کی کثرت کریں الله الله الله الله الله
اور
لا اله الا الله
اور
سبحان الله العظيم کی کثرت کریں دل روشن ہو جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
