درِ یار نہیں دلِ یار

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 68

ﺍﻏﻠﻖ ﺃﺑﻮﺍﺏ ﺍﻟﻠﻐﺔ ﻭ ﺍﻓﺘﺢ ﻧﺎﻓﺬﺓ ﺍﻟﺤﺐ ﺇﻥ ﺍﻟﻘﻤﺮ ﻟﻦ ﻳﺴﺘﺨﺪﻡ ﺍﻟﺒﺎﺏ ﺑﻞ ﺍﻟﻨﺎﻓﺬﺓ

لغت کے دروازے بند کر دو اور محبت کی کھڑکی کھول دو کیونکہ چاند اپنی روشنی دروازے سے نہیں کھڑکی سے بھیجتا ہے
❗ الرومي ❗
یعنی محبت محض لفاظی نہیں اور نہ منظم کلمات کا نام ہے
یہ لطیف احساس ہے جو زبان کا نہیں دل کا محتاج ہوتا ہے
لہذا صاحبِ مرشدِ کامل کے دل میں اترنا ہے تو لفظوں سے نہیں محبت سے اترنا ہوگا
اور جو مرشدِ کامل کے دل میں اتر گیا گویا وہ حرم پاک میں اتر گیا کہ جیسے حرمین شریفین میں بندہ دنیاوی عذاب سے محفوظ رہ جاتا ہے ویسے ہی مرشدِ کامل کے دل میں اترنے والا اخروی عذاب سے امن والا ہو جاتا ہے
مرشد کے در تک نہیں دل تک پہنچیں
بقول شاعر
بڑے بد نصیب ٹھہرے کہ قرار تک نہ پہنچے
درِ یار تک تو پہنچے دلِ یار تک نہ پہنچے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top