سکون کہاں ہے ؟

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 69

حيثُما وجدتَ سَكِينةَ روحك أقِم فذاكَ موطِنُك

جہاں تو اپنی روح کا سکون پائے وہیں مقیم ہو جاؤ وہی تمہارا وطن ہے
❗شمس التبريزي ❗
تعجب کی بات تو یہ ہے کہ دل دل کا وطن ہوتا ہے روح روح کا مسکن ہوتی ہے اور عقل عقل کی دشمن ہوتی ہے
لہذا دل کو صاف رکھو کیونکہ تمہارا دل کسی کا گھر ہوگا
روح کو پاک رکھو کیونکہ تمہاری روح کسی کی آماجگاہ ہوگی
اور عقل کو شریعت کے تابع کرو تو یہ کسی کی دشمن نہ ہوگی
اور مؤمن کو چین و سکون مسجد میں یا جائے نماز پر ملتا ہے
یہی اس کا وطن ہے
یہیں سے ترقی پا کر قربِ الٰہی کی منازل طے کرتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top