اسلامی_طرزِتربیت 3
صومالیہ میں قرآن مجید کی تعلیم کا لاجواب منظر
جن کے مقدر میں نورِ اسلام کا پھیلاؤ ہوتا ھے وہ مالی مسائل کی شکایت و وسائل کی کمیابی کا بہانہ نہیں بناتے
نہ رنگ و نسل اور نہ فقر و غربت نہ اکل و شرب اور نہ عمارت و اھتمام کو رکاوٹ بننے دیتے ہیں
صبغۃ اللہ ومن احسن من اللہ صبغۃ
اللہ کا رنگ اور اللہ کے رنگ سے اچھا کس کا رنگ ھے
رنگوں کو مٹا کر ایک رنگ میں ڈھلنا ہی تو اسلام ھے
ہمیں قرآن والا اسلام لاگو کرنا ہوگا
ایوان والا اسلام نہیں کہ سرحد پار کا مسلمان بے وقعت ہو جائے
اسلام میں جتنا عزیز پاکستان کا مسلمان ہے اتنا ہی کابل کا مسلمان عزیز ہے
کوئی چھوٹا بڑا نہیں کوئی غریب و امیر نہیں کوئی ملکی و غیر ملکی نہیں سب ایک ہیں
ایک جیسی نماز ایک جیسا روزہ اور ایک جیسا حج اور حج پہ ایک ہی جیسی صدا اور ایک جیسا کلمہ یہی تو خدا کا رنگ ھے
اللہ رب العزت ہمیں اسی رنگ میں باقی رکھے اور اسی رنگ میں فنا کرے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

