مجرب_وظائف_و_عملیات 4
عظیم تابعی سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا
جس کسی عورت کا حمل وضع ہونے سے پہلے ہی گر جاتا ہو تو جب اس کا حمل ظاہر ہو یہ آیات پڑھی جائیں تو ان شاءاللہ بچہ صحیح سلامت پیدا ہوگا
پہلی آیت
اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا ﳛ وَ لَىٕنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ-اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا
دوسری آیت
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ وَ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖؕ-وَ یُمْسِكُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهٖؕ-اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
امام نرسی فرماتے ہیں حمل ضائع ہونے سے بچانے کو یہ مفید عمل ہے
حمل ٹھرنے کے تین ماہ بعد عورت کجھور کھانے کی کثرت کرے گی تو بچہ توانا صحت مند اور خوبصورت پیدا ہوگا
اس کی دلیل قرآن کریم سے ہے جب سیدہ مریم رضی اللہ عنھا پر سیدنا عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو پیدا کرنے وقت کا وقت آیا تو اللہ رب العزت نے کجھور کا تحفہ عطاء فرمایا تھا
ارشاد فرمایا
هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا
اور اے مریم کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ وہ تم پر عمدہ تازہ کھجوریں گرائے گا
علماء نے فرمایا اگر حاملہ کے لیئے کھجور سے بہتر کوئی شے ہوتی تو اللہ رب العزت سیدہ مریم رضی اللہ عنھا کو وہ عطاء فرماتا
لہذا دوران حمل کھجور کی کثرت کثیر فوائد کا سبب ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
