حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مولا علی کو مولا علی نے حضور کو غسل دیا

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 4


سنیوں میں بڑھتا رافضی فوبیا

مرآۃ المناجیح میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم پنجتن پاک میں بھی داخل ہیں اور چار یار میں بھی
ایک ہاتھ اِس جماعت میں رکھتے ہیں دوسرا ہاتھ اُس جماعت میں
آپ کے گھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرورش کیا
غسلِ ولادت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جناب علی کو دیا اور غسلِ وفات حضرت علی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا
آپ کے فضائل ریت کے ذروں اور آسمان کے تاروں کی طرح بے شمار ہیں! انتہی.
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو جنگ خیبر پر آنکھوں میں لعاب دہن لگانا ایک خاص معنی رکھتا ہے
مولا علی کی پیدائش پر بھی حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مبارک زبان مولا علی کے منہ میں ڈال تھی کیونکہ دنیا میں آتے ہی دنیا و آخرت کا سب سے قیمتی و رازوں والا پانی پلائیں

اسی طرح یہود جو سب سے سخت دشمن ہیں ان کی طرف جاتے ہوئے بھی آنکھوں میں لعاب مبارک لگایا تاکہ ان کی چالوں کو اچھی طرح دیکھ لیں

اسی طرح جھنڈا عطاء فرما کر لعاب مبارک آنکھوں میں لگانا بھی ایک روحانی اشارہ ہے کہ آنکھوں میں مبارک لعاب لگا کر ملکوتِ اعلی کے پردے ہٹا دیئے

اور جھنڈا عطاء فرمانے سے اشارہ تھا کہ میرے بعد ولایت کا جھنڈا ہمیشہ علی کے ہاتھوں میں ہوگا
اسی وجہ سے بعض روایات میں آیا کہ روز محشر بھی مولا علی حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا جھنڈا اٹھائے ہوں گے!
سیرت ابن ھشام میں ہے جنگ بدر اور تمام جنگوں میں مولا علی ہی جھنڈا اٹھاتے تھے!
کنز العمال میں ہے
صحابہ کرام نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن آپ کا جھنڈا کون اٹھائے گا؟
فرمایا وہی اٹھائے گا جو دنیا میں اٹھاتا ھے یعنی علی ابن ابی طالب
مستدرک حاکم میں ہے
سیدنا سعد بن ابی وقاص ایک آدمی کے پاس نے گزرے کو مولا علی کو گالیاں بک رہا تھا
آپ نے فرمایا
تم علی کو گالیاں دے رہے ہو؟
کیا وہ اسلام لانے میں سب سے پہلے نہیں ہیں؟
کیا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے میں سب سے پہلے نہیں ہیں؟
کیا وہ لوگوں میں سب سے زیادہ زاہد نہیں ہیں؟
کیا وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عالم نہیں ہیں؟
کیا وہ تمام جنگوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا اٹھانے والے نہیں ہیں؟
ذخائر العقبی میں ہے
كسرت يده يوم أحد فسقط اللواء من يده فقال رسول الله صلى الله عليه وآلہ واصحابہ وسلم دعوه في يده اليسرى فإنه
صاحب لوائي في الدنيا والآخرة
جنگ احد کے دن مولا علی کا ہاتھ مبارک ٹوٹ گیا تو جھنڈا آپ کے ہاتھ سے گر گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جھنڈا علی کے بائیں ہاتھ میں رکھ دو کیونکہ یہ دنیا اور آخرت میں میرا جھنڈا اٹھانے والا ہے!
اسی طرح باوجود جنگ کے قابل ہونے کے مدینہ منورہ میں مولا علی کو اپنا خلیفہ بنانا اپنی ولایت کاملہ کا نائب بنانا ہے
یہاں اکثر کو دھوکہ ہوا کہ یہ خلافت محض حادثادتی تھی ان کے مطابق ایک بار ابن ام مکتوم کو بھی نائب بنایا تھا مگر یہ فرق واضح ہے

ابن ام مکتوم نابینا تھے جن پر جنگ جہاد فرض نہیں تھا مگر مولا علی تو صحیح سلامت تھے ان کو پھر بھی مدینہ پاک میں چھوڑ کر انت منی بمنزلۃ ہارون فرمانا ہزار ہا رازوں سے معمور ہے!

پچھلے چند سالوں میں ردِ رافضیت کا ایسا فوبیا ہوگیا ہے کہ مولا علی کی جو شان بیان کی جائے وہاں اولا تاویلات نکال کر بقیہ تمام صحابہ کرام کو شال کر لیا جاتا ہے

اور یوں خصویت و منقبت باقی نہیں رہنے دی جاتی

دوم ہر فضیلتِ علی کو شیخین کی فضیلت کے سامنے افضلیت کا فوبیا بھی عام ہوچکا ہے
یعنی ہر شانِ علی بیان کرنے والا انکو رافضی لگتا ہے الامان

نہ ان کو علی بابھا خاص لگتی ہے اس میں بھی عموم شامل
نہ ان کو من کنت مولا کی خاص لگتی ہے اس میں بھی کل مومن ولی شامل
نہ ان کو انت منی بمنزلۃ ہارون کوئی کرامت لگتی ہے اس میں بھی لو کان بعدی نبی لکان عمر شامل

خدا کے بندو خدا کا خوف کرو کسی ایک صحابی کی شان بیان کرنا دوسرے کہ نفی کب سے ہونے لگی؟

اھل سنت کو اتنا بد لحاظ کب سے متعارف کروانا شروع کر دیا تم نے؟

اب ایک نیا مرض بھی ہے کہ صرف اھل بیت کے ایامِ پیدائش و وفات پر ایسے حوالے مانگتے ہیں جیسے قرآنی آیات کے نصوص ہوں

باقی صحابہ کرام کے اعراس پر کیوں نہیں؟

اور پھر ہمارے اصلی نقلی محقق قلمدان اٹھا کر عدمِ ثبوت پر حوالوں انبار لگا کر فضول داد وصول کرتے ہیں

اللہ کے بندو اس سے اچھا تھا اپ علم فقہ کا مطالعہ کرتے کچھ مسائل سیکھتے ثواب ہوتا

موجودہ اکثر سوشل میڈیا کے کے لکھاری تعمیری نہیں تخریبی مواد پیش کرتے ہیں

اور یہی فتنوں کے کثیر ہونے کی بڑی وجہ ہے وہ اپنے آپ میں دین متین کی خدمت کر رہے مگر اصل میں تخریبی سوچ عام کر رہے ہوتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top