حسنین کریمین کسی کے سردار کب ہوتے ہیں

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 3

مصری شیخ علی المنصوراوی الحسینی سے ایک وھابی طبیعت شخص کہنے لگا آپ حضرت حسین کو سیدنا حسین کہ کر غلو نہ کیا کرو

شیخ نے فرمایا
امام حسین کا تمہارے سید و سردار ہونے کے لیئے چند شرائط ہیں

اول کہ تمہارا خاتمہ ایمان پر ہونا ضروری ہے
دوم تمہارا عذاب قبر سے محفوظ ہونا ضروری ہے
سوم پل صراط سے با سلامتی پار ہونا ضروری ہے
چہارم نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں ہونا ضروری ہے
اور پنجم تمہارا جنت میں داخل ہونا ضروری ہے

تب امام حسین تمہارے سردار ہوں گے
کیونکہ حدیث پاک میں ان کے بارے فرمایا یہ جنتی جوانوں کے سردار ہیں
تو اگر تم جنتی نہیں ہو وہ تمہارے سردار بھی نہیں ہیں

جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہم بطور دعاء اور نیک فالی کے طور پر ان کو سیدنا کہتے ہیں کہ ان شاءاللہ ہم جنتی ہیں اور وہ ہمارے سردار ہوں گے
نجدی فرار شیخ باوقار
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top