آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 49
حضور فرماتے ہیں
وأحِبُّوا أهْلَ بَيْتي لحُبِّي
میری اھلِ بیت سے میری وجہ سے محبت کرو
{ مستدرک للحاکم }
یزید و آلِ یزید کو حضور سے محبت نہیں تو حضور کی آل سے کیسے ہوگی ؟
یہ خبیث و پلید جب دنیاوی محبت کرتے ہیں تو کہتے ہیں
محبت میں محبوب کا ہر عیب قبول ہوتا ہے
ہر عیب سے نظریں پھیر لی جاتی ہیں
محبوب کے عیوب پر پردے ڈالے جاتے ہیں
مگر جس محبت کا حضور نے حکم دیا اس میں یہ اپنی بد عقل استعمال کرتے ہیں کہ اھلِ بیت میں سے کوئی ایسا ہوگا تو محبت کریں گے ویسا ہوگا تو محبت کریں گے
حضور سے محبت ہوتی تو فرمانِ پاک پر آنکھیں بند کر کے بلا چوں چراں بناء اگر مگر کے آلِ رسول سے محبت کرتے
سید اگر شیعہ ہو تو محبت کریں یا نہ کریں
گستاخِ صحابہ ہو تو کریں یا نہ کریں
یہ شیطان کے وار ہیں
اگر سید اصلی نسلی ہے آپ اس کی ہر بدعت و گمراہی کے باوجود اس سے محبت کریں
کل قیامت میں حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کر دیجے گا
حضور آپ کی وجہ سے آپ کی بد عقیدہ و بد عمل اولاد سے محبت کی تھی
الله الله
پہلے یہ حوصلہ لائیں کہ حضور کی بارگاہ میں کھڑے ہو کے حضور کی طرف نسبت کر کے یہ کہ سکیں کہ آپ کی اولاد بد عمل بد عقیدہ تھی
امام نبھانی فرماتے ہیں
ومن خصائصهم رضي الله عنهم طلب إكرام فاسقهم وتوقيره واعتقاد أن ذنبه مغفور وأن الله متجاوز عن سيئاته
آلِ رسول کے خصائص میں سے یہ ایک یہ بھی ہے کہ شریعت نے ان میں سے فاسق کی تعظیم و توقیر چاہتی ہے
اور یہ اعتقاد رکھا جائے کہ ان کے گناہ معاف ہیں اور الله رب العزت ان کی خطاؤں سے درگزر فرمانے والا ہے
پھر امام نبھانی *امام مقریزی* کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ
ابو عبد الله محمد الفاسی کہتے ہیں
میں ایک سید سے بغض رکھتا تھا جو اھلِ سنت کے خلاف تعصب رکھتے تھے
ایک رات خواب میں حضور سیدِ عالم صلی الله علیہ وسلم کی زیارت کی تو حضور نے مجھے فرمایا
اے فلاں تمہیں کیا ہے تم میری اولاد سے بغض رکھتے ہو ؟
میں نے عرض کیا
حضور وہ اھلِ سنت سے تعصب رکھتے ہیں
فرمایا
مسألة فقهية أليس الولد العاق يلحق بالنسب؟ فقلت بلى يا رسول الله فقال هذا ولد عاق
یہ ایک فقہی مسئلہ ہے
کیا نافرمان بیٹا بیٹا نہیں ہوتا ؟
میں نے عرض کیا حضور ہوتا ہے
فرمایا
یہ میرا نافرمان بیٹا ہے
الفاسی کہتے ہیں
میرے دل سے ان سید صاحب کا بغض جاتا رہا پھر جب بھی ان سے ملا بہت تعظیم کی
پھر آگے امام نبھانی امام ابن حجر ہیتمی کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں
من علت نسبته إلى آل البيت النبوي والسر العلوي لا يخرجه عن ذلك عظيم جنايته ولا عدم ديانته وصيانته
جس کی نسبت حضور کے گھر تک اور راز علوی راز تک پہنچ گئی تو اسے اس نسبت سے بڑی سے بڑی جنایت اور دینداری نہ ہونا اور دینداری کی حفاظت نہ کرنا بھی نہیں نکالتی
❗ الشرف الموبد ص ٧٦ ❗
یعنی بڑے بڑے جرم بھی اسے اس شرف سے خارج نہیں کرتے
آلِ رسول جزءِ رسول ہیں
ذرا اس معنی کو سمجھیں تو جزءِ رسولِ کیا ہے
حضور کا مبارک لہو ان میں دوڑتا ہے
حضور کے لہو سے بغض رکھو گے ؟
نام نہاد محققین سے بچیں جو جزءِ رسول کو عام بنا کے پیش کرتے ہیں
اکابر علماء کی کتب پڑھیں جیسے اوپر حوالہ جات دیئے ہیں تو آپ کو پتا چلے *آلِ رسول عام نہیں اخص الخاص* ہیں
اور ان کی تعظیم بہر صورت کی جائے گی خواہ بدعمل ہوں یا بد عقیدہ ہوں
احساس کمتری کے مارے ہوئے حسد میں مبتلاء کمی کمین جب چار حرف پڑھ جاتے ہیں تو وہ کہتے نظر آئیں گے کہ نسب کی کوئی فضیلت نہیں ہے
ایک آیت کریمہ رٹے بیٹھے ہیں
اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْؕ
تم میں الله کی بارگاہ میں وہ زیادہ عزت والا ہے جو زیادہ تقوے والا ہے
جاہلوں کو یہ نہیں معلوم یہاں زیادہ عزت والے کی بات ہو رہی ہے اس سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ نسب فضیلت نہیں رکھتا ؟
بہتیرے سادات سے غیر سید افضل ہیں
افضلیت کی تو بات ہی نہیں ہے بات ان کے نسب کی فضیلت اور ان کے مقام کی ہے
پھر بے شمار آیات و احادیث جو شرف و فضیلتِ اھلِ بیت پر دلالت کرتی ہیں وہ کیوں بھول جاتے ہیں ؟
سیدی صدیقِ اکبر کا فرمان ہے
*ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ
اھلِ بیت کے معاملے میں جنابِ محمد مصطفی صلی الله علیہ وسلم کا لحاظ کرو
❗ بخاری شریف ❗
یعنی حضور کی نسبت کا احترام کرتے ہوئے ان کی عزت و تکریم کرو
جس بدبخت و بے شرم کو حضور کا لحاظ نہیں وہ آلِ حضور کو کبھی بدعتی تو کبھی بد عمل تو کبھی کچھ کہے گا اور اس کا مقصد اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اپنا حسد ہوتا ہے
اور جسے حضور سے حیاء نہیں
حضور سے شرم نہیں آتی وہ جو چاہے کرے
حضور خود فرماتے ہیں
إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ
جب تجھے حیاء نہ ہو تو جو چاہے کرو
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
بے شک جہنم تاک میں ہے
فَانْتَظِرُوْاۚ-اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ۠
تو تم انتظار کرو بے شک میں بھی انتظار میں ہوں
سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠
عنقریب ظالم جان لیں گے کہ کس کروٹ پلٹا کھاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
